کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

یوریا سبسڈی اسکیم خریف اور ربیع، دونوں موسموں کے لیے نافذ ہے


ملک کے تمام کسانوں کو یوریا رعایتی نرخوں پر دستیاب کرایا جا رہا ہے

Posted On: 09 AUG 2024 1:48PM by PIB Delhi

حکومت نے یوریا سبسڈی اسکیم شروع کی ہے۔ یہ کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹر والی اسکیم ہے، جو خریف اور ربیع دونوں موسموں کے لیے نافذ ہوتی ہے۔ یہ اسکیم مکمل طور پر حکومت ہند کی طرف سے بجٹ سپورٹ کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔ یوریا سبسڈی اسکیم کے تین اجزاء ہیں، یعنی دیسی یوریا، امپورٹیڈ یوریا اور یونیفارم فریٹ سبسڈی۔ دیسی یوریا کی پیداوار کے لیے یوریا یونٹس کو دیسی یوریا سبسڈی دی جاتی ہے۔ درآمدی یوریا کی سبسڈی ملک میں یوریا کی تخمینی طلب اور مقامی پیداوار کے درمیان فرق کو پورا کرنے کے لیے کی جانے والی درآمدات سے متعلق  ہے۔ دونوں اجزاء میں اسی فریٹ سبسڈی پالیسی کے تحت ملک بھر میں یوریا کی نقل و حرکت کے لیے فریٹ سبسڈی بھی شامل ہے۔

یوریا سبسڈی اسکیم کے تحت، یوریا فی الحال کسانوں کو قانونی طور پر نوٹیفائیڈ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) پر دستیاب کرایا جاتا ہے۔ یوریا کے 45 کلوگرام تھیلے کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت 242 روپے فی تھیلی ہے (نیم کوٹنگ کے چارجز اور قابل اطلاق ٹیکسوں کو چھوڑ کر)۔ یوریا کی آن فارم ڈیلیوری لاگت اور یوریا یونٹس کے ذریعہ خالص مارکیٹ وصولی کے درمیان فرق حکومت ہند کی طرف سے یوریا پروڈیوسر/درآمد کنندہ کو سبسڈی کے طور پر دیا جاتا ہے۔ موجودہ یوریا پالیسیاں جن کے ذریعے سبسڈی کی ادائیگی کی جا رہی ہے وہ ہیں- نیو پرائزنگ اسکیم (این پی ایس)- III، موڈیفائیڈ این پی ایس-III، نیو انوسٹمنٹ پالیسی (این آئی پی)- 2012 اور نیو یوریا پالیسی (این یو پی) - 2015۔ اسی کے مطابق ملک کے تمام کسانوں کو رعایتی نرخوں پر یوریا فراہم کیا جا رہا ہے اور اس طرح وہ اس اسکیم کے مستفیدین ہیں۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.9619



(Release ID: 2043684) Visitor Counter : 6