عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور  ماریشس عملے سے متعلق انتظام اور حکمرانی  کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہش مند


 اچھی حکمرانی کے لئے قومی سینٹر (این سی جی جی)  ماریشس کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کا اہتمام  کرے گا

 اشتراک  کے پہلو کو وضع کرنے کے لیے سکریٹری ڈی اے آر پی جی اورجمہوریہ ماریشس کے پبلک سکریٹری کےدرمیان باہمی میٹنگ

Posted On: 08 AUG 2024 3:47PM by PIB Delhi

ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے 16 سے 17 جولائی 2024 تک جمہوریہ ماریشس کا سرکاری دورہ کیاتھا۔

اپنے  اس دورے کے دوران، وزیر خارجہ نے اچھی حکمرانی کے لئے قومی سینٹر (این سی جی جی) میں ماریشس سول سروس کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کو قابل عمل بنانے  کی تجویز پیش کی تھی۔ اس تجویز کی پیروی کرتے ہوئے، 6 اگست 2024 کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے  اور جمہوریہ ماریشس کی پبلک سروس کی وزارت کے درمیان ایک دو طرفہ میٹنگ  بھی ہوئی۔

ہندوستانی وفد کی قیادت ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے کی اور ماریشس کے وفد کی قیادت پبلک سروس کے  سکریٹری جناب کے کونہی  نے کی۔ دونوں اطراف کے سینئر حکام نے میٹنگ میں شرکت کی اور عملے کے انتظام اور نظم و نسق میں تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔

میٹنگ کے دوران، این سی جی جی میں ماریشس سول سروس کے افسران کے لیے عملے کی انتظامیہ، حکمرانی، اور صلاحیت سازی کے پروگراموں میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اشتراک کے شعبوں میں اچھی حکمرانی کے طور  طریقوں کا اشتراک، عملے کے انتظام اور حکمرانی میں معلومات کا تبادلہ، اور ماریشس سول سروس کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کا اہتمام کرنا شامل ہیں۔

ہندوستانی فریق نے پبلک ایڈمنسٹریشن اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی اور شہریوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے میں وزیراعظم کے ایوارڈ کے ذریعہ  معیار کی بنیاد  کو تسلیم کرتے ہوئے، قومی ای-سروسز ڈیلیوری اسیسمنٹ کا استعمال کرتے ہوئے،، ای-سروسز کی بینچ مارکنگ سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات جیسے اقدامات کے ذریعہ  "زیادہ سے زیادہ حکمرانی-کم سے کم حکومت" کی پالیسی کو لاگو کرنے میں حکومت ہند کی طرف سے کی گئی زبردست  پیش رفت کو ظاہر کیا۔

بات چیت میں ماریشس سول سروس کی صلاحیت سازی کی ضروریات پر توجہ مرکوز کی گئی اور بین الاقوامی سرکاری ملازمین کے لیے ہندوستان کے سب سے بڑے صلاحیت ساز اداروں میں سے ایک کے طور پر این سی جی جی کی طاقتوں کو اجاگر کیا۔ ماریشس کی طرف سے سی پی جی آر ے ایم ایس کے ذریعے شکایت کے ازالے میں اے آئی/ایم ایل کو استعمال کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔

توقع ہے کہ ماریشس سے ایک سینئر سطحی وفد تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ستمبر 2024 میں ہندوستان کا دورہ کرے گا۔

*******

ش ح۔ ح ا ۔ ج

Uno-9550


(Release ID: 2043184) Visitor Counter : 63