وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کے شعبے میں آتم نر بھر بھارت

Posted On: 08 AUG 2024 2:01PM by PIB Delhi

سیاحت  اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے گھریلو سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت کو بہتر بنا کر سیاحت کے شعبے میں آتم نر بھر بھارت بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

  • دیکھو اپنا دیش پہل شروع کی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں کواندرون  ملک سفر کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
  • سیاحت کی وزارت نے دیہی سیاحت کی ترقی، دیہی گھروں کے قیام، ماحولی سیاحت،مہم جوئی سیاحت،طبی اور علاج و معالجہ کی سیاحت، پائیدار سیاحت اورایم آئی سی ای انڈسٹری کی ترقی کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔
  • سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی2.0) کے طور پر تبدیل کیا گیا ہےجس کا مقصد ایک منزل پر مبنی نقطہ نظر کے بعد پائیدار اور ذمہ دار منازل  کو تیار کرنا ہے۔ وزارت سیاحت نےایس ڈی2.0 اسکیم کے تحت 644.00 کروڑ روپے کی رقم کے 29 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
  • سیاحتی تجربات کو بڑھانے اور سیاحتی مقامات کو پائیدار اور ذمہ دار مقامات کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے سودیش درشن 2.0 اسکیم کی ذیلی اسکیم کے طور پر ’چیلنج پرمبنی سیاحتی مقام کی ترقی  کے لیے رہنما خطوط وضع کیے گئے ہیں۔
  • ملک میں نشان زد زیارت گاہوں/ ثقافتی ورثے کے مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور سیاحتی سہولیات کی ترقی کے لیے  مذہبی مقامات کی باز آبادکاری اور روحانی ثقافتی ورثے کی تزئین کاری مہم (پرشاد)سے متعلق قومی مشن اسکیم کا آغاز کیا۔
  • درخشاں بھارت سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے  والا (آئی آئی ٹی ایف) سرٹیفیکیشن پروگرام شروع کیاگیا۔یہ پروگرام ایک ملک گیر آن لائن لرننگ پروگرام ہے جو مختلف ڈیجیٹل آلات سے قابل رسائی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے سیاحتی منازل پر مقامی تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کا ایک پول فراہم کرکے سیاحوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔
  • خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی(سی بی ایس پی) اسکیم کے تحت پروگراموں کے انعقادکا مقصد، افرادی قوت کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے تربیت فراہم کرنا اورانہیں جدید تر بنانا ہے۔
  • وزارت نے اہم سیاحتی مقامات کو بہتر فضائی رابطہ فراہم کرنے کے لیے متعدد سیاحتی راستوں کو شامل کرنے کے لیے شہری ہوا بازی کی وزارت سے رجوع کیاہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے علاقائی رابطہ اسکیم (آر ی ایس-اڑان) کے تحت 53 سیاحتی راستوں کو چلایا ہے۔
  • گھریلو اور بین الاقوامی سیاحوں کے مختلف طبقوں کے لیے خدمات اور تجربے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت سیاحت، درجہ بندی اور منظوری کی اپنی رضاکارانہ اسکیم کے تحت، رہائش کے یونٹوں کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز، ٹورسٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز، خوراک اور مشروبات یونٹس، آن لائن ٹریول ایگریگیٹرز اور کنونشن سینٹرزکی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس نظام کے تحت ہوٹلوں کو ایک اسٹار سے تین اسٹار، چار اور پانچ اسٹار کے ساتھ یا شراب کے بغیر، فائیوا سٹار ڈیلکس، ہیریٹیج (بیسک)، ہیریٹیج (کلاسک)، ہیریٹیج (گرینڈ)، لیگیسی ونٹیج (بنیادی) ،لیگیسی ونٹیج (کلاسک)، لیگیسی ونٹیج (گرینڈ) اور اپارٹمنٹ ہوٹل کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ وزارت کے پاس ٹائم شیئر ریزورٹس، آپریشنل موٹلز، گیسٹ ہاؤسز، بستراورناشتہ/گھرمیں قیام کی سہولت، خیمہ دار رہائش کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹریول ایگریگیٹرز، واحدطورپرکام کرنےوالے ایئرکیٹرنگ یونٹس، کنونشن سینٹرز جیسے زمروں میں منظوری/رجسٹریشن کے لیے رضاکارانہ اسکیمیں بھی ہیں۔وزارت سے موصول ہونے والی ان اکائیوں کی منظوری/درجہ بندی/رجسٹریشن انہیں مزید اعتبار فراہم کرتی ہے اور ان کی خدمات کو مسافروں بشمول بین الاقوامی سیاحوں کی طرف سے ترجیح دی جاتی ہے۔

گزشتہ دہائی کے دوران حکومت کی کوششوں نے کووڈ سے پہلے کے ساتھ ساتھ کووڈ کے بعد کے عرصے میں بھی سیاحت کے شعبے کے تعاون کے ذریعے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار میں سیاحت کے حصہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

16-2015 سے 22-2021 کے دوران مجموعی گھریلو پیداوار  میں سیاحت کے شعبے کی حصہ داری (فیصد میں)

سال

جی ڈی پی میں سیاحت کا کل حصہ (فیصد)

براہ راست اشتراک (فیصد)

بالواسطہ حصہ داری (فیصد)

2015-16

5.09

2.65

2.44

2016-17

5.04

2.62

2.42

2017-18

5.03

2.61

2.42

2018-19

5.01

2.61

2.4

2019-20

5.18

2.69

2.49

2020-21(کووڈ سال)

1.5

0.78

0.72

2021۔ (کووڈ سا ل)

1.77

0.92

0.85

ماخذ: تیسرا سیاحتی سٹیلائٹ اکاؤنٹس،16-2015 اور قومی اکاؤنٹس کے اعدادوشمار(این اےایس) 2023

 

تاہم، سیاحت کی وجہ سے ملازمتیں کافی حد تک مستحکم رہی ہیں اوریہ مثبت رجحان دکھا رہی ہیں۔غیر ملکی سیاحوں کی آمد( ایف ٹی اے )وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے 85 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گھریلو سیاحوں کے دورے کووڈ سے پہلے کی سطح کو عبور کر چکے ہیں۔

سیاحت کی وجہ سے براہ راست  اور بالواسطہ ملازمتوں کی تفصیلات (ملین میں) ذیل میں ہیں:

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

69.44

68.07

70.04

76.17

ماخذ: تیسرا سیاحتی سیٹلائٹ اکاؤنٹ،16-2015 اور متواتر لیبر فورس سروے کے متعلقہ ادوار

 

غیر ملکی سیاحوں کی ہندوستان آمد کی تفصیلات (ملین میں) ذیل میں ہیں:

2019

2020

2021

2022

2023 (P)

10.93

2.74

1.52

6.44

9.24

 

ماخذ: بیورو آف امیگریشن؛ (پ) - عارضی

ملکی سیاحوں کے دوروں کی تفصیلات (ملین میں) ذیل میں ہیں:

 

2019

2020

2021

2022

2023 (پی)

2321.98

610.22

677.63

1731.01

2509.63

 

ماخذ: ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کا محکمہ برائے سیاحت ؛ (پ) - عارضی

 

******

ش ح۔ م ع ۔ ف ر

U:9547


(Release ID: 2043175) Visitor Counter : 45