وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

مذہبی سیاحتی مقامات کا فروغ


سودیش درشن اسکیم کے تحت

Posted On: 08 AUG 2024 2:05PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے ملک بھر میں مذہبی مقامات سمیت  سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 15 – 2014  میں ’پرشاد‘(پیلگریم ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج اگمن ٹیشن ڈرائیو) اور ’سودیش درشن‘اسکیمیں شروع کیں تھیں۔ پرشاد اسکیم کا بنیادی مقصد زیارت گاہوں اور ثقافتی ورثہ کے مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنا ہے، جس سے یاتریوں اور ورثے کے شوقین افراد کے لیے مزید افزودہ تجربے کو یقینی بنایا جائے۔ 1621.14 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 46 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور اسکیم کے تحت ترقی کے لیے 29 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں پرشاد کے تحت ’بہار میں پٹنہ صاحب  کی  ترقی‘، ’ہریانہ میں ندا صاحب گرودوارہ اور ماتا منسا دیوی مندر کی ترقی‘، ’امرتسر میں کرونا ساگر والمیکی اسٹال کی ترقی‘ اور ’روپڑ، پنجاب میں چمکور صاحب کی ترقی‘ شامل ہیں۔

سودیش درشن اسکیم کا مقصد ،  ملک میں موضوع  پر مبنی سیاحتی سرکٹس سمیت سیاحتی مقامات کی مربوط ترقی کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت ٹورسٹ سرکٹس کی ترقی کے لیے 15 موضوعات کی نشاندہی کی گئی۔ بدھسٹ سرکٹ، کرشنا سرکٹ، رامائن سرکٹ، روحانی سرکٹ، ورثہ سرکٹ اور تیرتھنکر سرکٹ کے تحت مذہبی اور روحانی مقامات پر ،  سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں آنند پور صاحب - فتح گڑھ صاحب - چمکور صاحب - فیروز پور - کھٹکر کلاں - کلانور - پٹیالہ کی ترقی شامل ہے۔ وزارت نے حال ہی میں پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی کے وژن کے ساتھ ،  اس اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی  2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے اور اس اسکیم کے تحت ترقی کے لیے ملک میں 57 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں کپورتھلا اور امرتسر شامل ہیں۔ مزید برآں، سودیش درشن 2.0 کی ذیلی اسکیم ’’چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ‘‘ کے تحت کل 42 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مطلوبہ تفصیلات منسلک ہیں۔

یہ معلومات  سیاحت و ثقافت  کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

ش ح ۔  اع ۔  ت ح

 (U: 9545)


(Release ID: 2043126)
Read this release in: English , Hindi , Tamil