کانکنی کی وزارت
ہندوستان کی کان کنی کی صنعت، اسٹریٹجک نیز کلید ی اصلاحات، ٹیکنولوجی اور ہمہ گیری پرمبنی ترقی کے ساتھ کایاپلٹ کر دینے والی تبدیلی سے ہمکنارہونے کے لیے کمربستہ ہے: جی کشن ریڈی
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 5 ستارہ درجہ کی حامل کانوں کو ایوارڈزسے نوازا
Posted On:
07 AUG 2024 8:41PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے نئی دہلی میں انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم ) اورکانوں کی وزارت کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 23-2022 کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کانوں کوایوارڈزسے نوازا۔ایک تقریب کے دوران ایونٹ کے دوران، مالی سال 23-2022کے دوران 5 ستارہ درجہ حاصل کرنے والی 68 کانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
جناب ریڈی نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی کان کنی کی صنعت کلیدی اصلاحات، ٹیکنولوجی اور ہمہ گیری پرمبنی ترقی کے ساتھ کایاپلٹ کر دینے والی تبدیلی کے لیے کمربستہ ہے۔ آج کی اس تقریب میں خوبیوں کا اعتراف ، کان کنی برادری کی لچک، جدت اوراختراع نیز سخت محنت کی عکاسی کرتاہے۔ انہوں نے صنعت پر مزید زور دیا کہ وہ قومی معدنی وسائل کے مکمل امکانات اورگنجائشوں کو بروئے کارلانے ، کان کنی سے متاثرہ ہماری برادریوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے اور ایک روشن اور زیادہ پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
جناب ریڈی نے مزید کہا کہ ہندوستان معدنی وسائل کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے اور ان وسائل کا موثر استعمال خودکفالت اور خوشحال ملک کے وسیع تر وژن کو حاصل کرنے کے لیےبہت اہمیت کا حامل ہے۔جناب ریڈی نے پائیدار کان کنی،برادری کی بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کے تئیں ان کی لگن کے لیے 5-ستارہ درجہ کی حامل کانوں کے تمام 68 فاتح افراد کو مبارکباد دی۔کیونکہ ان کی کوششوں نے ایک پائیدار مستقبل کے لیے ہندوستان کے راستے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے کان کنی کی سرگرمیوں سے ناقابل تلافی ماحولیاتی اثرات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کا شعبہ ملک کی جی ڈی پی ، صنعتی ترقی، ملازمتیں پیدا کرنے اور ان وسائل کو نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کے استعمال کو ماحولیاتی تحفظ اور سماجی احتساب کے ساتھ ہم آہنگ کیا جانا چاہیے۔
کانوں کے سکریٹری جناب وی ایل۔ کانتھا راؤ نے اپنے خطاب میں درآمدی انحصار کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے معدنیاتی پیداوار کو فروغ دینے سے متعلق حکومت کے مقصد کے خاکہ کو اجاگرکیا۔ انہوں نے پائیداری کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تشخیص کے ایک مضبوط نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کارروائی جاتی کارکردگی اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے ریئل ٹائم مانیٹرنگ، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے جدیدآلات کے استعمال کی وکالت کی۔
پروگرام کے آغاز میں، آئی بی ایم کے ایڈیشنل سکریٹری اور کنٹرولر جنرل،جناب سنجے لوہیا نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مائننگ ٹینمنٹ سسٹم اور ستارہ درجہ سے متعلق نظام کے ذریعے لائی گئی انقلابی اورکایاپلٹ کردینے والی تبدیلی کو اجاگرکیا۔
اس تقریب کا پنڈال، کانوں میں کام کرنے والے عہدیداروں اورکارکنوں نیز کانوں کی وزارت کے سرکردہ افراد سے بھرا ہوا تھا۔ 5-ستارہ درجہ کی حامل کان کے ہر فاتح شخص اور ان کے نمائندوں کے وزراء سے تعریفیں وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر چڑھتے ہی خوشیاں فضا میں گونج اٹھیں۔ ایوارڈز سے سرفراز ہونے والے قابل ذکر اداروں میں ‘‘ہندوستان زنک لمیٹڈ’’، این ایم ڈی سی ، این اے ایل سی او، ٹاٹااسٹیل اور الٹرٹیک شامل تھے ۔ اس کے علاوہ 5-ستارہ کا درجہ حاصل کرنے پر متعدد چھوٹی کانوں کی بھی عزت افزائی کی گئی۔
پروگرام کا آغاز روایتی چراغ روشن کرنے کی تقریب اور دو نئے ماڈیولز - فائنل مائن کلوزر پلان ماڈیول اور ایکسپلوریشن لائسنس/کمپوزٹ لائسنس/ پراسپیکٹنگ لائسنس ماڈیول- کی نقاب کشائی کے ساتھ ہوا۔اس کے علاوہ ، آن لائن مائن ریگولیشن اور پائیدار کان کنی کےبارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
مزید تفصیلات کے لیے X ملاحظہ کریں:
**********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U-9526
(Release ID: 2042987)
Visitor Counter : 38