کانکنی کی وزارت

ٹنٹالم کے ذخائر

Posted On: 07 AUG 2024 3:36PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے پہلے شیڈول کے حصہ ڈی میں ٹنٹالم سمیت 24 معدنیات کی فہرست کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے طور پر نامزد کیا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، وزارت کانوں کا ایک منسلک دفتر، ٹنٹالم سمیت اسٹریٹجک اور اہم معدنیات کی تلاش پر خصوصی زور دے رہا ہے۔ فیلڈ سیزن 2021-22 سے 2024-25 تک، جی ایس آئی نے ملک کے مختلف حصوں میں ٹنٹالم اور اس سے منسلک معدنیات کی تلاش کے لیے 6 منصوبے شروع کیے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

فیلڈ سیزن

ریاست

ضلع

منرل بلاک/رقبہ/بیلٹ کا نام

یو این ایف سی اسٹیج

معدنی اجناس

1

2020-21

گجرات

سبرکنتھا

نادری

G3

ٹن، ٹنگسٹن، ٹنٹالم، نیوبیم

2

2021-22

اروناچل پردیش

ایسٹ کمنگ

سیپا

G4

ٹنٹالم، سیزیم

3

2023-24

راجستھان

الور

داڈیکر، ہرسورہ اور کھیرتھل

G4

آر ای ای، آر ایم، ٹنگسٹن، ٹن، نیوبیم، بیریلیم، ٹنٹالم، ہافنیم

4

2024-25

چھتیس گڑھ

گوریلا-پیندرا-مرمر اور کوربا

اڑن کوٹمی خرد

G4

نیوبیم، ٹینٹلم، آر ای ای، لیتھیم

5

بہار

جموئی

کیری جھروا مربارو

G4

لیتھیم، نیوبیم، ٹنٹالم اور متعلقہ اسٹریٹجک معدنیات (آر ای ای، نایاب دھاتیں)

6

کرناٹک

چتر درگ

چکجاجر-جنکل

G4

لیتھیم، سیزیم، نیوبیم، ٹینٹلم، ٹنگسٹن

 

اس کے علاوہ، جی ایس آئی نے ریوت ہل بلاک، ناگور ضلع، راجستھان میں 100 پی پی ایم پر 144 پی پی ایم (Nb+Ta)2O5 کے اوسط گریڈ کے ساتھ 16.42 ملین ٹن کا ایک نیوبیم-ٹنٹالم ریسورس قائم کیا ہے۔

ٹنٹالم سمیت اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے لیے، 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں ٹنٹالم کچ دھاتوں اور کنسنٹریٹس اور غیر تیار شدہ ٹنٹالم پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 9481



(Release ID: 2042890) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil