پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتوں میں یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس نظام لانا
Posted On:
07 AUG 2024 4:51PM by PIB Delhi
وزارت کے پاس موجود جانکاری کے مطابق آج تک 173060 پنچایتوں کو یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس (یو پی آئی) سے آراستہ کیا جا چکا ہے، جو ڈیجیٹل طور پر ادائیگیاں حاصل کرنے کے اہل بن گئی ہیں۔
یو پی آئی پلیٹ فارم شہریوں کو اپنے وزیر اعظم جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کھاتوں کو ان کی یو پی آئی آئی ڈی کے ساتھ مربوط کرنے کا ایک آسان اور قابل رسائی طریقہ بھی فراہم کر سکتا ہے، جس سے بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین اور مالی شمولیت کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ یو پی آئی کے استعمال کو فروغ دے کر، شہری آسانی سے اپنے کھاتوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، لین دین کر سکتے ہیں، اور روپے بیمہ کوریج جیسے پی ایم جے ڈی وائی پروگرام کی جانب سے پیش کردہ فوائد سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ ہموار طریقہ کار دیہی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مالیاتی خدمات اور بیمہ فوائد سے مستفید ہوں، اور اس طرح یہ دیہی آبادی کے درمیان مالی اختیار کاری اور تحفظ کو فروغ دیتے ہیں۔
دیہی شہری اب جائیداد ٹیکس، پانی ٹیکس، اسٹریٹ لائٹ ٹیکس، تجارتی لائسنس فیس؛ بلڈنگ پرمشن فیس؛ لے آؤٹ منظوری فیس وغیرہ ٹیکس اور غیر ٹیکس ادائیگیاں ڈیجیٹل طور پر کر سکتے ہیں، اور اس طرح پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کی مالی صلاحیتوں اور مقامی حکمرانی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
پنچایتی راج کی وزارت بھی مرکزی مالیاتی کمیشن گرانٹس اور اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کے ذریعے ریاستوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ آر جی ایس اے اسکیم ریاستوں کو پی آر آئی کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی صلاحیت سازی اور تربیت (سی بی اینڈ ٹی) کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے۔
پنچایت، "مقامی حکومت" ہونے کے ناطے، ایک ریاستی موضوع ہے اور بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈول کی ریاستی فہرست کا حصہ ہے۔ پنچایتوں کے تین درجوں کے قیام کا مینڈیٹ ہندوستان کے آئین کے حصہ IX میں آرٹیکل 243 کے ذریعہ فراہم کیا گیا ہے۔ یو پی آئی ادائیگی سمیت اسکیمیں، پروگرام اور نئے اقدامات ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے جاتے ہیں۔
یہ جانکاری مرکزی وزیر مملکت برائے پنچایتی راج ، پروفیسر ایس پی سنگھ باگھیل کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں دی گئی۔
****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9493
(Release ID: 2042876)
Visitor Counter : 36