وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

روایتی ماہی گیروں کو مالی امداد

Posted On: 07 AUG 2024 4:27PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری نے سابقہ ​​مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت "نیلا انقلاب: ماہی پروری کی مربوط ترقی اور انتظام " کو 2020-2015 کے دوران نافذ کیا ۔ روایتی ماہی گیروں کے لیے مجموعی طور پر 918 گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کے حصول کے لیے 734.40 کروڑ روپے  کے لیے ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تجاویز کو منظوری دی تھی ۔ اس کے بعد، حکومت ہند کے ماہی پروری کے محکمےنے 20050 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان میں ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے ذریعے نیلا انقلاب لانے کے وژن کے ساتھ "پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)" کے نام سے ماہی گیری کے شعبے میں 5 سال کی مدت (2025-2020) کے لیے ایک فلیگ شپ اسکیم شروع کی تھی۔ پی ایم ایم ایس وائی دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ 1.20 کروڑ روپے کی یونٹ لاگت پر روایتی ماہی گیروں کے ذریعے گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 15 لاکھ روپے کی یونٹ لاگت کے ساتھ برآمدی قابلیت کے لیے موجودہ ماہی گیری کے جہاز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے; جس میں 40فیصد سبسڈی عام زمرے کے استفادہ کنندگان کو فراہم کی جاتی ہے اور ایس سی/ایس ٹی/خواتین استفادہ کنندگان کو 60فیصدسبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری نے پچھلے تین سالوں (22-2021 سے 24-2023) کے دوران روایتی ماہی گیروں کے ذریعہ 349 گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کے حصول اور برآمدی صلاحیت کے لئے 903 موجودہ ماہی گیری کے جہاز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کے لئے 554.25 کروڑ روپے  کی تجاویز کو منظوری دی ہے ۔

یہ اطلاع  ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

9487

 




(Release ID: 2042865) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil