بھارت کا مسابقتی کمیشن
مسابقتی کمیشن نے ہائی وے انفراسٹرکچر ٹرسٹ کے ذریعے پی این سی انفراٹیک لمیٹڈ اور پی این سی انفرا ہولڈنگز کی 12 اسپیشل پرپز وہیکلز میں 100 فیصد ایکویٹی حصص، مینجمنٹ اور کنٹرول کے حصول کی منظوری دے دی
Posted On:
07 AUG 2024 6:48PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ہائی وے انفراسٹرکچر ٹرسٹ (ایکوائرر ٹرسٹ) کے ذریعہ پی این سی انفراٹیک لمیٹڈ اور پی این سی انفرا ہولڈنگز (پی این سی ایس پی وی / اہداف) کی بارہ (12) اسپیشل پرپز وہیکلز میں 100 فیصد ایکویٹی حصص، انتظام اور کنٹرول کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
ایکوائرر ٹرسٹ انڈین ٹرسٹ ایکٹ، 1882 کے تحت طے شدہ ایک ناقابل تنسیخ ٹرسٹ ہے، اور سیبی (انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ) ریگولیشنز، 2014 کے تحت طے شدہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے سرمایہ کاری ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ ایکوائرر ٹرسٹ بھارت میں شامل اسپیشل پرپز وہیکلز کا مالک ہے جو بھارت میں سڑکوں اور ہائی ویز کو چلانے کے کاروبار سے وابستہ ہیں جس کے لیے اسپیشل پرپز وہیکلز کو سرکاری مراعات دی گئی ہیں۔ گلیکسی انویسٹمنٹ II پی ٹی ای۔ لمیٹڈ اسپانسر ہے اور ہائی وے کنسیشنز ون پرائیویٹ لمیٹڈ (ایچ سی ون) سیبی (انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ) ریگولیشنز، 2014 کے مطابق ایکوائرر ٹرسٹ کا سرمایہ کاری مینیجر ہے۔
پی این سی ایس پی وی کو اسپیشل پرپز وہیکلز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ پی این سی ایس پی وی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا / اتر پردیش اسٹیٹ ہائی ویز اتھارٹی کے ساتھ بالترتیب ہائبرڈ اینوئٹی ماڈل / بلڈ-آپریٹ-ٹرانسفر کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو رکھنے ، ترقی دینے ، چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے معاہدے کیے ہیں۔
سی سی آئی کاتفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9514
(Release ID: 2042863)
Visitor Counter : 38