جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آبی توانائی کے منصوبے
Posted On:
07 AUG 2024 3:43PM by PIB Delhi
اس وزارت کی طرف سے چھوٹے آبی توانائی (پن بجلی) کے منصوبوں (25 میگاواٹ تک) کے مناسب قیام کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی نے 2016 میں چھوٹے ہائیڈرو پوٹینشل کا اندازہ لگایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 7133 ممکنہ مقامات سے چھوٹی ہائیڈرو پاور کی متوقع صلاحیت 21133 میگاواٹ ہے۔ رن آف ریور، کینال پر مبنی اور ڈیم ٹوڈ پروجیکٹس کے لیے اس صلاحیت کا اندازہ کیا گیا ہے۔
- چھوٹے پن بجلی منصوبوں کا قیام پانی کے اخراج اور کسی خاص مقام پر دستیاب ذرائع پر منحصر ہے اور کسی جگہ کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔ لہذا، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹس کی مناسب ترقی کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی کو مقرر کر کے سال 2013-14 کے دوران کل 27 معیارات/ ہدایات/ دستاویز تیار کیے ہیں۔
سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کی جانب سے 2017-23 کے دوران 25 میگاواٹ سے زیادہ کے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لیے درج ذیل عوامل پر غور کرتے ہوئے دوبارہ تشخیص کا مطالعہ کیا گیا ہے:-
- دریائی طاس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا
- مناسب وسائل کی دستیابی
- مناسب ہائیڈرولوجی کی دستیابی
اس تشخیص کے مطابق، ملک کی پن بجلی کی صلاحیت (25 میگاواٹ سے زیادہ) تقریباً 133 گیگاواٹ ہے۔
کالاہانڈی کے منصوبوں سمیت اوڈیشہ میں آنے والے پروجیکٹوں کی فہرست ضمیمہ 1 میں دی گئی ہیں۔ نواپاڑہ، اوڈیشہ میں کوئی آنے والا پروجیکٹ نہیں ہے۔
اس وقت ان لوگوں کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے کوئی چھوٹی ہائیڈرو پاور اسکیم نہیں ہے جو منی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس لگانا چاہتے ہیں۔ تاہم، مختلف اسکیموں کے تحت شمسی توانائی کے منصوبوں کے نفاذ کے لیے فراہم کی جانے والی مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) ضمیمہ-II میں دی گئی ہے۔
پی ایم سوریہ گھر 05.08.2024 تک: ریاست اڈیشہ کے لیے مفت بجلی کی اسکیم کے تحت چھت پر شمسی توانائی لگانے کے لیے کل 102 دکانداروں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
لوگوں کو اس اسکیم کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے اوڈیشہ میں کئی آؤٹ ریچ مہمات چلائی گئی ہیں، جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ شامل ہیں:
پرائم ٹائم کے دوران معروف خبروں اور عمومی تفریحی چینلز جیسے کنک ٹی وی، کلرز اوڈیا، نیوز 18 اوڈیا، کلنگا ٹی وی اور او ٹی وی پر ٹی وی اشتہارات نشر کیے گئے۔
اخبارات کے اشتہارات قومی اور علاقائی دونوں اخبارات میں لگائے گئے۔
گوگل اشتہارات، سوشل میڈیا مہمات اور ڈیجیٹل ویب سائٹ کی تشہیر کُل ہند سطح پر کی گئی تھی۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
ضمیمہ I،II
************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 9478
(Release ID: 2042846)
Visitor Counter : 43