امور داخلہ کی وزارت
منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات
Posted On:
07 AUG 2024 4:53PM by PIB Delhi
حکومت نے منشیات کے قانون کے نفاذ کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف اقدامات کیے ہیں۔ کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:-
- نارکو کوآرڈینیشن(این سی او آر ڈی) پورٹل جو https://narcoordindia.in/ پر قابل رسائی ہے، وہ اسٹیک ہولڈرس کے تمام تر چار زمروں کے لیے اطلاعات سے متعلق تمام منشیات اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے لیے ایک گیٹ وے ہے، اس کا آغاز منشیات کے قانون نافذ کرنے والی تمام تر ایجنسیوں (ڈی ایل ای اے) سمیت ضلعی سطح سے لے کر ریاستی سطح اور مرکزی وزارتوں تک ہوتاہے۔
- تمام ڈی ایل ای اے/دیگر تفتیشی ایجنسیوں کی تحقیقات اور فعال پولیسنگ میں مدد کرنے کے لیے، گرفتارشدہ منشیات کے مجرمین سے متعلق قومی مربوط ڈیٹا بیس (این آئی ڈی اے اے این) پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ یہ منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث منشیات کے مجرموں کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے جو نارکوٹک منشیات اور سائیکو ٹراپک مادے(این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت ہیں۔
- جرم اور مجرم کی تلاش کے نیٹ ورک نظام (سی سی ٹی این ایس) کا مقصد تفتیش، اعداد وشمار کے تجزیے، تحقیق، پالیسی سازی اور شہریوں کی خدمات جیسے کہ شکایات کی رپورٹنگ اور ٹریکنگ، درخواست برائے سابقہ تصدیقات وغیرہ کے لیے تمام پولیس اسٹیشنوں کو ایک مشترکہ ایپلی کیشن سافٹ ویئر کے تحت آپس میں جوڑنا ہے۔
- (iv) ملٹی ایجنسی سینٹر (ایم اے سی) میکانزم کے تحت ڈارک نیٹ اور کرپٹو کرنسی پر ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جس کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے لیے سہولت فراہم کرنے والے تمام تر پلیٹ فارموں کی نگرانی ، ایجنسیوں/ایم اے سی اراکین کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں جانکاری ساجھا کرنے، منشیات کے نیٹ ورکوں کی روک تھام، رجحانات پر مسلسل گرفت بنائے رکھنے، طریقہ کار اور باقاعدہ ڈیٹا بیس اپ ڈیٹس کے ساتھ ہم آہنگی اور اصول و قوانین سے متعلق جائزہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
- حکومت نے 1933- مانس ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے جو کہ شہریوں کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم ہے جہاں وہ مختلف النوع مواصلات کے کے ذریعہ منشیات سے متعلق معاملات درج کرا سکتے ہیں۔
ندان پورٹل خاص طور پر منشیات کے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے استعمال کے لیے ہے۔ پورٹل منشیات کے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لیے ایک موثر ٹول کے طور پر ابھرا ہے۔ اس نے نقطوں کو جوڑنے، پچھلی شمولیتوں، فنگر پرنٹ کی تلاش، کام کرنے والے باہمی روابط، نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے، عادی مجرموں کی نگرانی، مالی تحقیقات اور نشہ آور ادویات اور نفسیاتی اشیاء میں غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام (پی آئی ٹی این ڈی پی ایس) کے تحت حراست کے لیے تجاویز دینے میں ان کی مدد کی ہے۔ یہ موجودہ مقدمات، ضمانت، پیرول، ہینڈلرز وغیرہ کی صورتحال کی نگرانی میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہ اطلاع امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے کے ذریعہ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9488
(Release ID: 2042778)
Visitor Counter : 37