ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
حکومت ہند نے ملک بھر میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں
Posted On:
07 AUG 2024 2:03PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے ملک بھر میں خواتین کی صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای)، گوہاٹی کے ذریعے ملک بھر میں خواتین کاروباریوں کو با اختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ مندرجہ ذیل پروگراموں کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ، گوہاٹی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
سال 2021-24 کے دوران ہنر کے حصول اور علم سے متعلق آگاہی (سنکلپ) پروگرام کے تعاون سے ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کا مقصد پسماندہ آبادی سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان کاروباری ماحول کو مضبوط کرنا ہے۔ اس منصوبے کو لاگو کیا گیا ہے جس میں 32,262 خواتین (کل مستفید ہونے والوں کا 67 فیصد) نے حصہ لیا۔
ٹریننگ آف ٹرینرز اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) اور جن سکشن سنستھانوں (جے ایس ایس) میں روزگار، صنعت کاری اور زندگی کی مہارتوں پر تربیت دینے والوں کے تربیتی پروگرام این آئی ای ایس بی یو ڈی نے 2022-23 کے دوران لاگو کیا جس میں کل 3883 خواتین (مستفیدین کا 78 فیصد) نے حصہ لیا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ نے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ/ صنعتی تربیتی اداروں کے طلبا کے لیے ای ڈی پی ٹریننگ کا انعقاد کیا ہے اور صنعتی قدر کے اضافے کے لیے ہنر مندی کے لیے تربیت دینے والے اداروں کے قیام اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام مکمل کیا ہے۔ سال 2023-24 (مئی 2024 تک) کے دوران 22239 خواتین (کل شرکا کا 28 فیصد) نے اس پروگرام میں حصہ لیا ہے۔
پردھان منتری قبائلی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جن من) - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کے لیے پی ایم-جن من اسکیم کے استعداد کار میں اضافے اور انٹرپرینیورشپ کے جزو کو نافذ کر رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ اس اسکیم کو قبائلی امور کی وزارت کے تعاون سے نافذ کر رہا ہے۔ سال 2023-24 کے دوران، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ نے 36,016 شرکا کو تربیت دی ہے، جن میں سے 28,786 خواتین ہیں۔
نیشنل انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور آئی آئی ای وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) کے تعاون سے وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈر آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) سے مستفید ہونے والوں کے لیے پائلٹ بنیادوں پر اس پروجیکٹ کو نافذ کر رہے ہیں۔ سال 2023-24 (مئی 2024 تک) کے دوران، این آئی ای ایس بی یو ڈی اور آئی آئی ای نے 2729 شرکا کو تربیت دی ہے، جن میں سے 904 خواتین ہیں۔
خواتین میں کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/ محکموں کی اسکیمیں ضمیمہ-I میں ہیں۔
حکومت ہند نے خواتین کے ذریعے شروع کیے گئے کاروباری اداروں کے لیے مختلف خصوصی انکیوبیشن ہب شروع کیے ہیں۔ اس طرح کے مختلف انکیوبیشن ہب کی تفصیلات ضمیمہ II میں ہیں۔
ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 9476
(Release ID: 2042770)
Visitor Counter : 63