تعاون کی وزارت

نندنی سہکار یوجنا

Posted On: 07 AUG 2024 4:53PM by PIB Delhi

امداد باہمی کی ترقی کی قومی کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی جانب سے نندنی سہکار اسکیم ،مالی امداد، پروجیکٹ کی تشکیل، ہینڈ ہولڈنگ اور صلاحیت کی نشوونما کا، خواتین پر مرکوز فریم ورک ہے ،جس کا مقصد خواتین کوآپریٹیو کو این سی ڈی سی کے دائرہ کار میں کاروباری ماڈل پر مبنی سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ خواتین کوآپریٹیو کے منصوبوں کے لیے مالی امداد کی کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہے۔

نندنی سہکار اسکیم کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعہ بیان کردہ آتم نربھر  بھارت کے اصولوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم ،خواتین کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے مدد  کرنے کا لائحہ عمل ہے۔ یہ خواتین کوآپریٹیو کے ذریعے خواتین کی کاروباری حرکیات کی حمایت کرتی ہے۔ یہ خواتین کے کاروبار کے ماحصل، کاروباری منصوبہ بندی، صلاحیت کی ترقی، قرضے  اور مراعات اور دیگر اسکیموں کے سود میں رعایت کو یکجا کرتا ہے۔

این سی ڈی سی ، فنڈنگ ​​پروجیکٹ پر مبنی ہے۔ نندنی سہکار اسکیم کے تحت بہار میں کسی بھی خواتین کوآپریٹیو سے ابھی تک کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاہم، مجموعی طور پر 31مارچ2024 تک، این سی ڈی سی نے کوآپریٹو سوسائیٹیوں کی ترقی کے لیے 6426.36 کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کی ہے، جنہیں خصوصی طور پر ملک بھر میں خواتین کے ذریعے فروغ دیا گیا ہے۔

یہ معلومات امداد باہمی کے  وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم  کیں۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9489



(Release ID: 2042716) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil