امور داخلہ کی وزارت

این سی بی کی تشکیل نو اور مضبوطی

Posted On: 07 AUG 2024 4:54PM by PIB Delhi

منشیات کے کنٹرول کے بیورو (این سی بی) کا استحکام  کرنا ایک جاری عمل ہے اور اسے ملک بھر میں اس کی موجودگی کو بڑھا کر مزید مضبوط کیا گیا ہے:

  1. امرتسر، گوہاٹی، چنئی اور احمد آباد میں 04 علاقائی دفاتر کا اضافہ کرکے علاقائی دفاتر کو 03 سے بڑھا کر 07 کردیا گیا ہے۔
  2. گورکھپور (اتر پردیش)، سلی گوڑی (مغربی بنگال)، اگرتلہ (تریپورہ)، ایٹا نگر (اروناچل پردیش) اور رائے پور (چھتیس گڑھ) میں 5 نئے علاقائی دفتر کے علاوہ پورے ملک میں 12 موجودہ ذیلی زونز کو زون کے طور پر اپ گریڈ کرکے، علاقائی دفتر کو 13 سے بڑھا کر 30 کردیا گیا ہے  ۔
  3. مختلف زمروں میں 425 نئے عہدے وضع کرکے ، این سی بی کی منظور شدہ تعداد کو بھی بڑھا کر 1496 کر دیا گیا ہے۔
  4. این سی بی کے 10 علاقائی دفاتر میں نارکو کینائن پول بھی قائم کیا گیا ہے، جس کی  ضرورت منشیات کے قانون نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں کو منشیات کا پتہ لگانے کے لیے درکارہوتی ہے۔

یہ معلومات داخلی  امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9488



(Release ID: 2042708) Visitor Counter : 21