کانکنی کی وزارت
کان کنی کی نگرانی کا نظام
Posted On:
07 AUG 2024 3:34PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کان کنی کی نگرانی کا نظام (ایم ایس ایس) 2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے کام کر رہا ہے۔ یہ سیٹلائٹ پر مبنی نگرانی کا نظام ہے جس کا مقصد ریاستی حکومتوں کو غیر قانونی کان کنی کے واقعات کو روکنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ کان کنی کے لیے لیز پر دیئے گئے رقبے کی حدود سے باہر 500 میٹر تک کے زون میں سیٹلائٹ امیجری پر زمین کے استعمال کی کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کو پکڑا جاتا ہے اور ریاستی حکومتوں کو غیر قانونی کان کنی کی جانچ کرنے کے لیے حرکت میں لایا جاتا ہے۔
ایم ایس ایس کے ذریعے پیدا ہونے والے سال وار محرکات درج ذیل ہیں:
سال/مرحلہ
|
حرکت میں لائے جانے کی تعداد
|
2016-17/I مرحلہ
|
296
|
2018-19/II مرحلہ
|
52
|
22-2021/ III مرحلہ
|
177
|
2022-23/IV مرحلہ
|
138
|
2023-24/ V مرحلہ
|
157
|
ایم ایس سی میں پلاٹ کی گئی مائننگ لیز کی کل تعداد 3405 ہے۔
*********
(ش ح – م ع– ت ح)
U. No.9484
(Release ID: 2042705)
Visitor Counter : 38