سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہرے بھرے شاہراہوں کی پالیسی

Posted On: 07 AUG 2024 1:04PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ہرے بھرے شاہراہوں  کی پالیسی 2015 کے  مقاصد جن میں (شجر کاری، ٹرانسپلانٹیشن،خوبصورتی   اور رکھ رکھاؤ شامل ہیں،  درج ذیل تھے:

 

  1. قومی شاہراہوں کے ساتھ شجرکاری کے لیے ایک پالیسی فریم ورک تیار کرنا۔
  2. فضائی آلودگی اور دھول کے اثرات کو کم کرنا، کیونکہ درخت اور جھاڑیاں فضائی آلودگی  کو قدرتی طور پر جذب کرتی ہیں۔
  3. گرمیوں میں چمکتی ہوئی گرم سڑکوں پر بہت ضروری سایہ فراہم کرنے کے لئے۔
  4. گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مسلسل بڑھتی ہوئی صوتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے۔
  5. پشتے کی ڈھلوان پر مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کو روکنے کے لئے۔
  6. آنے والی گاڑیوں کی ہیڈلائٹ سے چکاچوند کو روکنے کے لیے۔
  7. ہوا اور آنے والی تابکاری کے اثر کو معتدل کرنے کے لیے۔
  8. مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کے لئے۔

این ایچ اے آئی نے گرین ہائی ویز پالیسی 2015 کے مطابق نیشنل ہائی ویز کے ساتھ اب تک 402.28 لاکھ پودے کامیابی کے ساتھ لگائے  گئے ہیں۔

اب تک (2023-24 تک) لگائے گئے شجرکاری ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

شجرکاری، اپنی مدد آپ گروپ (ایس ییچ جیز) ، پرائیویٹ ایجنسیوں، ریاستی محکمہ جنگلات اور فارسٹ کارپوریشن کے ذریعہ اور منظور شدہ کام کے دائرہ کار کے مطابق ٹھیکیداروں کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

ایم او آر ٹی ایچ ،  میں این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل  اور دیگر ایجنسیوں کے علاقائی دفاتر کے ذریعے شجرکاری کے تمام منصوبوں کی مجموعی نگرانی کے لیے ایم او آر ٹی ایچ میں ایک پلانٹیشن سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ ایم او آر ٹی ایچ ، این ایچ اے آئی کے لیے جی ایچ پیز  (پلانٹیشن، ٹرانسپلانٹیشن، بیوٹیفیکیشن اور رکھ رکھاؤ) کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VD62.png

یہ وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ تاہم، قومی شاہراہوں کے علاوہ دیگر ریاستوں سے متعلق پالیسیاں ان کے مطابق ہے۔

*******

ش ح۔ ح ا ۔ ج

Uno-9461


(Release ID: 2042648) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil