سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
اسمارٹ ٹریفک کے بندوبست کا نظام
Posted On:
07 AUG 2024 1:03PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ موٹر وہیکلز (ترمیمی) قانون، 2019 جو اگست، 2019 میں نافذ کیا گیا تھا، جو قومی شاہراہوں، ریاستی شاہراہوں، سڑکوں یا ریاست کے اندر کسی بھی شہرمیں جس کی آبادی اس حد تک محدود ہے،جس کا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے، پر الیکٹرانک مانیٹرنگ اور روڈ سیفٹی کو نافذ کرنے کا بندوبست فراہم کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے، وزارت نے اگست 2021 میں قومی شاہراہوں، ریاستی شاہراہوں اور ہندوستان کے کئی لاکھ آبادی پر مشتمل آبادی والے شہروں میں ہم جنکشن پر اور نیشنل کلین ایئر پروگرام کے تحت ہائی شہروں میں زیادہ جوکھم اور انتہائی کوریڈور کی الیکٹرانک مانیٹرنگ نفاذ کے لئے ضابطے شائع کئے ہیں۔ اس اصول کے مقصد کے لیے، "الیکٹرانک انفورسمنٹ ڈیوائسس، مطلب ایک ا سپیڈ کیمرہ، کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرہ، اسپیڈ گن، باڈی پہننے کے قابل کیمرہ، ڈیش بورڈ کیمرہ، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن ، وزنی مشین اور اس طرح کی دوسری ٹکنالوجی ریاستی حکومت کی طرف سے مخصوص کی گئی ہے۔
جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (اے ٹی ایم ایس) ہائی ٹریفک بہت زیادہ گھنی والی قومی شاہراہوں اور قومی ایکسپریس ویز جیسے دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے، ٹرانس ہریانہ، ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے وغیرہ میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) کے ذریعے نصب کیا گیا ہے۔ ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (اے ٹی ایم ایس) میں مختلف الیکٹرونک انفورسمنٹ ڈیوائسز کے انتظامات ہیں جو شاہراہوں پر ہونے والے واقعات کی تیزی سے نشاندہی کرنے اور ہائی ویز کی مؤثر طریقے سے نگرانی کرنے میں مدد کرتے ہیں، اس طرح آن سائٹ امداد کے رسپانس ٹائم کو بہتر بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے 10 اکتوبر 2023 کو معیاری اے ٹی ایم ایس دستاویز پر نظر ثانی کی ہے جو اے ٹی ایم ایس حل اور اس کے ذیلی نظام جیسے ویڈیو سرویلنس سسٹم، اے آئی پر مبنی ویڈیو حادثوں کا پتہ لگانے اور انفورسمنٹ سسٹم وغیرہ جیسے کی فنکشنل اور تکنیکی خصوصیات فراہم کرتی ہے۔ یہ دستاویز ، این ایچ اے آئی ون کے ساتھ انضمام، این ایچ اے آئی دفاتر اور نفاذ ایجنسیوں کو لائیو کیمرہ فیڈ فراہم کرتے ہوئےوائڈز کے ذریعہ انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ذریعے اے پی آئی پر مبنی ای چالان کو فعال کرنے، راج مارگ یاترا کے ساتھ انضمام ، جیسی گنجائش فراہم کرتا ہے۔
این ایچ اے آئی کے ہائی ڈینسٹی اور ہائی اسپیڈ کوریڈورز پر نئے قومی شاہراہ پروجیکٹوں میں ، اے ٹی ایم ایس کی تنصیب عام طور پر اس منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کے علاوہ اے ٹی ایم ایس کو پہلے سے تعمیر شدہ اہم راہداریوں میں اسٹینڈ اسٹون پروجیکٹ کے طور پر بھی نافذ کیا گیا ہے۔
****
ش ح۔ ح ا ۔ ج
Uno-9460
(Release ID: 2042622)
Visitor Counter : 46