ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

معلوماتی  ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ہنر مندی کی تربیت کو فروغ دینے کے اقدامات


مقامی کاروباریوں کے لیے انٹرنیٹ تربیت

Posted On: 07 AUG 2024 2:06PM by PIB Delhi

حکومت نے چھوٹے اور مقامی تاجروں سمیت معاشرے کے تمام طبقوں میں معلوماتی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ہنر مندی کی تربیت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، تاکہ وہ اپنے کاروبار کے لیے انٹرنیٹ کا موثر استعمال کر سکیں۔ مہارت کے فروغ  اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت اپنے خود مختار اداروں یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای) کے ذریعے اس سمت میں مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) نے 4 ستمبر 2023 کومیٹا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے تاکہ ہندوستانی کاروباری ماحولیاتی نظام کو مدد فراہم کی جا سکے۔ ایم او یو کا مقصد خواہشمند اور موجودہ چھوٹے کاروباری مالکان کو آج کی متحرک مارکیٹ کے ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری آلات، معلومات اور وسائل فراہم کرنا ہےنیز میٹا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے ذریعے ابھرتے ہوئے اور موجودہ کاروباری افراد کو سات علاقائی زبانوں میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مہارتوں کی تربیت فراہم کرنا  ہے۔  مزید برآں، این آئی ای ایس بی یو ڈی مختلف ٹارگٹ گروپس کے لیے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرامز (ای ڈی پی) کا اہتمام کرتا ہے جو خود انحصاری اور اپنے نینو اور مائیکرو انٹرپرائزز شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیجیٹل خواندگی  اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ماڈیول ای ڈی پیز کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ مختلف پروجیکٹوں کے تحت ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت حاصل کرنے والوں کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں  دی گئی ہیں۔

گوہاٹی کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای)، جو ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، نے چھوٹے یا مقامی کاروباریوں کو اپنے کاروبار کے لیے انٹرنیٹ کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کرنے کے لیے مختلف ہنر مندی کے پروگرام منعقد کیے ہیں، جیسے آن لائن لین دین، آن لائن فروخت اور سامان کی خریداری۔آئی آئی ای نے مختلف اسکیموں کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی سرکاروں کے محکموں کے زیراہتمام انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں جیسے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے زیر انتظام ڈیجی-بُنائی ہنر مندانہ تربیتی پروگرام، پی ایم- ڈی اے کے ایس ایچ اسکیم کے تحت انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ ٹریننگ قومی پسماندہ طبقات کی مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی)، نیشنل شیڈیولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ایم ایس ڈی ای) کی طرف سے اسپانسر شدہ صنعتی قدر میں اضافہ کرنے کے لیے ہنر کی مضبوطی (ایس ٹی آر آئی وی ای) پروجیکٹ کے ذریعے اسپانسر کی گئی ہے۔  آئی آئی ای نے ڈیجیٹل خواندگی کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کے مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کورس کے نصاب کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے، تاکہ چھوٹے یا مقامی کاروباری افراد اپنے کاروبار کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارم، انٹرنیٹ، ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پلیٹ فارم استعمال کر سکیں۔

 مزیدبرآں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں ہنر مندی کو فروغ دینے اور انہیں موجودہ پیشہ ورانہ تربیت کے فریم ورک کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے،آئی ٹی- آئی ٹی ای ایس شعبے کی مہارت کی  کونسل نے مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اینالیٹکس، انٹرنیٹ جیسے شعبوں میں 54 این ایس کیو ایف (نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک) سے منسلک کام کے کردار تیار کیے ہیں۔ ان میں آف تھنگز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، روبوٹک پروسیس آٹومیشن، بلاک چین اور اگمینٹڈ ریئلٹی اور ورچوئل رئیلٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایم ایس ڈی ای کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) نے آئی بی ایم، سی آئی ایس سی او، کوئسٹ الائنس اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ  مل کر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمیت نئی دور کی ٹیکنالوجیوں میں مختصر مدت کے تربیتی کورسز کے لیے مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ان پروگراموں کے کورس کا مواد بھارت اسکلز پورٹل پر آن لائن دستیاب ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک خود مختار سائنسی سوسائٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی)، اپنے مراکز اور متعلقہ تربیتی شراکت داروں کے ذریعے مہارت کی ترقی اور صلاحیت سازی کے مختلف منصوبوں/ اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے۔ ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے ،جس میں فائدہ اٹھانے والوں میں چھوٹے یا مقامی کاروباری افراد شامل ہوتے ہیں۔ ایسے منصوبوں/اسکیموں کی تفصیلات ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔

مزید برآں، ایم ای آئی ٹی وائی نے ریاستوں میں نوجوانوں کو مختلف آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس سے متعلقہ ٹکنالوجیوں میں مہارت پر مبنی تربیت دینے کے لیے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے "ٹیئر-II اور ٹیئر-III شہروں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں میں نوجوانوں کی مہارت کی ترقی" کے عنوان سے پروجیکٹ کو نافذ کیا۔ اتر پردیش اور اتراکھنڈ نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اینی میشن، ڈیزائننگ، ایڈیٹنگ وغیرہ کی تربیت کے لیے اپنی ملازمت اور کاروباری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے، اب تک، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع میں 800 امیدواروں کو ڈیجیٹل (مارکیٹنگ/ایڈورٹائزنگ سیلز/ٹریفک) میں تربیت دی گئی ہے۔  منصوبے کی تفصیلات ضمیمہ – III میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ – I

(i)   سال2021-24 کے دوران پراجیکٹ کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں کی ریاستی تعداد نے ہنر کے حصول اور روزی روٹی کو فروغ دینے کے علم سے متعلق آگاہی (سنکلپ) پروگرام کے تحت تربیت دی۔

نمبر شمار

ریاست

زیر تربیت  افراد کی تعداد

  1.  

آندھرا پردیش

515

  1.  

بہار

2504

  1.  

چھتیس گڑھ

1012

  1.  

گوا

335

  1.  

گجرات

509

  1.  

ہریانہ

1000

  1.  

ہماچل پردیش

509

  1.  

جموں و کشمیر

548

  1.  

جھارکھنڈ

2000

  1.  

کرناٹک

500

  1.  

کیرالہ

201

  1.  

مدھیہ پردیش

1944

  1.  

مہاراشٹر

1616

  1.  

اڈیشہ

1635

  1.  

پنجاب

1024

  1.  

راجستھان

1239

  1.  

تمل ناڈو

516

  1.  

تلنگانہ

928

  1.  

اتر پردیش

2653

  1.  

اتراکھنڈ

1875

  1.  

مغربی بنگال

900

 

میزان

23963

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(ii) جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) کے تربیت یافتہ افراد کی ریاست وار تعداد نے 23-2022 کے دوران انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) کی تربیت دی۔

نمبر شمار

ریاست

زیر تربیت  افراد کی تعداد

1

بہار

457

2

چنڈی گڑھ

35

3

چھتیس گڑھ

398

4

ہریانہ

128

5

ہماچل پردیش

348

6

جھارکھنڈ

723

7

مدھیہ پردیش

31

8

مہاراشٹر

547

9

اڈیشہ

505

10

پنجاب

70

11

اتر پردیش

593

12

اتراکھنڈ

237

میزان

4072

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(iii) سال  2022-24 (مئی 2024 تک) کے دوران ہنر کو مضبوط بنانے کے لیے صنعتی قدر میں اضافہ کرنے کے منصوبے کے تحت قومی ہنر مندی کے تربیتی اداروں (این ایس ٹی آئی)/ صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے تربیت یافتہ افراد کی ریاست وار تعداد حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

ریاست

زیر تربیت  افراد کی تعداد

  1.  

بہار

2111

  1.  

چنڈی گڑھ

126

  1.  

چھتیس گڑھ

2899

  1.  

دہلی

711

  1.  

گوا

252

  1.  

گجرات

4252

  1.  

ہریانہ

781

  1.  

ہماچل پردیش

709

  1.  

جموں و کشمیر

562

  1.  

جھارکھنڈ

1909

  1.  

کرناٹک

1013

  1.  

مدھیہ پردیش

1965

  1.  

مہاراشٹر

1390

  1.  

اڈیشہ

709

  1.  

پنجاب

324

  1.  

راجستھان

1099

  1.  

تلنگانہ

1245

  1.  

اتر پردیش

6106

  1.  

اتراکھنڈ

433

  1.  

مغربی بنگال

418

 

میزان

29014

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ – I I

نمبرشمار

ریاست

این آئی ای ایل آئی ٹی کے نفاذ کرنے والے مراکز

پروجیکٹ کا نام

ریمارکس

1.

اروناچل پردیش

آسام

منی پور

میگھالیہ

میزورم

ناگالینڈ

سکم

تریپورہ

ایٹہ نگر

گواہاٹی

امپھال

شیلانگ

ایژول

کوہیما

گینگ ٹوک

آئی ای سی ٹی  میں صلاحیت کی تعمیر جس میں ڈیجیٹل اسکل سیٹس کی تربیت شامل ہے نیز شمال مشرقی ریاستوں میں سماج کے مختلف طبقات کے لیے موجودہ صنعت کی مانگ کرنے والی ٹیکنالوجیاں

25 اسٹارٹ اپ سیٹ اپ/معاونت فراہم کی گئی ہے جیسا کہ ہدف میں تصور کیا گیا ہے۔

2.

سکم

گینگ ٹوک

نئے دور کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں میں صلاحیت سازی کے ذریعے سفر اور سیاحت (ٹی اینڈ ٹی) صنعت میں آئی سی ٹی کی مداخلت

مورخہ 30جون2024 تک 184 نوجوانوں/ متعلقہ فریقین کو تربیت دی جا چکی ہے

3.

ناگالینڈ

کوہیما

شمال مشرقی ریاستوں کے کاریگروں کی روزی روٹی  کے مواقع میں اضافہ کرنے  کے لیے ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے کی ڈیجیٹل مداخلت

مورخہ 31جولائی2024 تک 5640 امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

ضمیمہ – I I I

نمبرشمار

ریاست

نفاذ کرنے والی ایجنسی

پروجیکٹ کا نام

ریمارکس

1

اترپردیش

اتراکھنڈ

بنارس ہندو یونیورسٹی

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے ٹیئر -II اور ٹیئر-III شہروں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں میں نوجوانوں کی مہارت کی ترقی

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع میں اب تک 800 امیدواروں کو ڈیجیٹل (مارکیٹنگ/ایڈورٹائزنگ سیلز/ٹریفک) میں تربیت دی گئی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9457



(Release ID: 2042598) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil