عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس یعنی اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی) نے ایف آئی پی آئی سی /آئی او آر اے ممالک کے سول سروینٹس کے لیے جدید قیادت سے متعلق ترقیاتی پروگرام کی میزبانی کی


11 ممالک کے 40 سول سروینٹس عوامی پالیسی اور حکمرانی کے بارے میں دو ہفتے طویل پروگرام میں شرکت کررہے ہیں

سیشلز، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، سری لنکا، تنزانیہ، مڈغاسکر، فجی، کینیا، مالدیپ اور موزمبیق کے سول سروینٹس 2 ہفتے کے اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 07 AUG 2024 12:32PM by PIB Delhi

نیشنل  سنٹر  فار گڈ گورننس یعنی اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی)  نے  آج مسوری میں این سی جی جی کے مقام پر ایف آئی پی آئی سی /آئی او آر اے  خطہ کے سول سروینٹس کے لئے سرکاری پالیسی اور  اچھی حکمرانی کے بارے میں جدید قیادت سے متعلق پہلے ترقیاتی پروگرام کا آغاز کیا۔یہ پروگرام 5 اگست سے 16 اگست 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں سیشلز، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، سری لنکا، تنزانیہ، مڈغاسکر، فجی، کینیا، مالدیپ اور موزمبیق کے 40 معزز شرکاء شرکت کررہے ہیں۔ یہ شرکاء اپنے اپنے ممالک کی اہم وزارتوں اور اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل، سکریٹری، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر، جنرل منیجر، سینئر ہیومن ریسورس آفیسر، اور انڈسٹری کوآرڈینیٹر جیسے اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

این سی جی جی،حکومت ہند کی عملے، عوامی شکایات اورپنشن کی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے۔ یہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر عملی تحقیق، مطالعہ اور صلاحیت سازی کے لیے  عہدبندہے۔ این سی جی جی کی کوششیں ‘واسودھیو کٹمبکم’ کے ہندستانی فلسفلہ کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں یعنی ‘‘دنیا ایک خاندان ہے’’ اوریہ ادارہ  دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔

 این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل اورانتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے اپنے افتتاحی خطاب میں، ایف آئی پی آئی سی /آئی او آر اے خطے کے مختلف ممالک کے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مقررہ وقت میں خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہریوں کو حکومت کے قریب لانے میں ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کیا۔  انہوں نے ‘‘کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’ کی ہندوستان کی پالیسی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اوریہ کہ  کس طرح قوم سکریٹریٹ کی اصلاحات، طرزحکمرانی کامعیار طے کرنا، استحقاقی نظام حکومت کو تسلیم کرنے، ای خدمات کو بہتر بنانے اورمتعینہ وقت میں شفاف طریقے سے شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کے ذریعہ شہریوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جناب وی سری نواس نے شرکاء کو گروپ مباحثوں میں حصہ لینے اور ڈیجیٹل حکمرانی ، سول سروسز کی تاریخ، پائیدار ترقی کے اہداف، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر پریزنٹیشنز کے ذریعے اپنے اپنے ممالک کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر اور سیکھنے کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے انہیں مختلف موضوعات اور دوروں کے بارے میں آگاہ کیا جو سیکھنے اور علم حاصل کرنےکا ایک جامع تجربہ دینے کے لیے پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔

افتتاح کے دوران، سیشلز سے لوکل گورنمنٹ کی وزارت  کی ڈائریکٹر جنرل اور وفد کی رہنما محترمہ  ڈینیسا اے کلیریس نے اس پہل قدمی کے لیے حکومت ہند اور این سی جی جی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح وہ سبھی ہندوستان سے علم و دانش، اچھی پالیسیوں اور بہترین طور طریقوں سے سبھی ملکوں کو مطلع کرنے کے منتظر ہیں اوریہ کہ ملک کی تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ انہیں کامیابی کے ساتھ کس طرح نافذ کیا جا رہا ہے۔

این سی جی جی  کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروگرام کے کوآرڈی نیٹرڈاکٹر بی ایس بشٹ نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس یعنی اچھی حکمرانی سے متعلق قومی مرکز اورگزشتہ برسوں کے دوران این سی جی جی کے ذریعہ حاصل کیے گئے سنگ میلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ تفصیلی پریزنٹیشن میں انہوں نے این سی جی جی کے مقاصد، سرگرمیوں، حصولیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور یہ کہ یہ مرکز کس طرح ایک عمدگی کےمرکز کے طور پرابھرکرسامنے آیاہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این سی جی جی نے  اس موجودہ پروگرام سمیت اپنے مختلف پروگراموں میں بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا، صومالیہ، جنوبی افریقہ ، انڈونیشیا، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق اور کمبوڈیاسمیت 23 ممالک کے سول سروینٹس کو تربیت فراہم کی ہے۔

این سی جی جی کی چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محترمہ پرسکا پولی میتھیو، این سی جی جی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہماشی رستوگی اوراسسٹنٹ پروفیسر، این سی جی جی ڈاکٹر غزالہ حسن نے افتتاحی نشست میں شرکت کی۔یہ پروگرام ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بی ایس بشٹ، شریک کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنجیو شرما، ٹریننگ اسسٹنٹ جناب برجیش بشٹ اور ینگ پروفیشنل محترمہ مونیشا بہوگنا کے باہمی تعاون سےمنعقدکیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-08-07123406UIXU.png

********

ش ح۔ ع م ۔ف ر

 (U: 9452)



(Release ID: 2042539) Visitor Counter : 29