امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ

Posted On: 06 AUG 2024 4:29PM by PIB Delhi

آرمڈ فورسز (اسپیشل پاورز) ایکٹ، 1958 کے تحت ’شورش زدہ علاقوں‘ میں کافی کمی کی گئی ہے۔ ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق، شمال مشرقی ریاستوں کے زیادہ تر حصوں سے اس ایکٹ کا اطلاق 2014 سے ہٹا دیا گیا ہے:

  1. تریپورہ: 27.05.2015 سے مکمل طور پر واپس لے لیا گیا
  1. میگھالیہ: 1.04.2018 سے مکمل طور پر واپس لے لیا گیا
  1. آسام: 4 کو چھوڑ کر تمام اضلاع سے مکمل طور پر واپس لے لیا گیا
  1. اروناچل پردیش: آہستہ آہستہ واپس لے لیا گیا اور اب صرف نامسائی ضلع کے 3 پولیس اسٹیشن علاقوں اور 3 دیگر اضلاع یعنی ترپ، چنگلانگ اور لونگڈنگ میں لاگو ہوتا ہے۔
  2. منی پور: 7 اضلاع کے 19 تھانوں کے علاقوں سے واپس لے لیا گیا
  3. ناگالینڈ: جزوی طور پر واپس لیا گیا اور اب صرف 8 اضلاع اور 5 دیگر اضلاع کے 21 پولیس اسٹیشن علاقوں میں لاگو ہوتا ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں سیکورٹی کی صورت حال میں 2014 کے بعد سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 2014 کے مقابلے میں 2023 میں شورش کے واقعات میں 71 فیصد، سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد میں 60 فیصد اور شہری ہلاکتوں میں 82 فیصد کمی آئی ہے۔

یہ جانکاری امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9417


(Release ID: 2042281) Visitor Counter : 44