امور داخلہ کی وزارت
سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور مربوط انداز میں کیے گئے اقدامات
Posted On:
06 AUG 2024 4:34PM by PIB Delhi
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) اپنی اشاعت ’’کرائم ان انڈیا‘‘ میں جرائم کے اعداد و شمار مرتب اور شائع کرتا ہے۔ تازہ ترین شائع شدہ رپورٹ سال 2022 کے لیے ہے۔ این سی آر بی کے ذریعہ شائع اعداد و شمار کے مطابق، 2020 سے 2022 کی مدت کے دوران سائبر کرائم مد (مواصلاتی آلات کو ذریعہ / ہدف کے طور پر شامل کرنا) کے تحت درج معاملے حسب ذیل ہیں:
درج شدہ سائبر کرائم
کے معاملات
|
سال
|
2020
|
2021
|
2022
|
50,035
|
52,974
|
65,893
|
آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق ’پولیس‘ اور ’پبلک آرڈر‘ ریاست کے موضوعات ہیں۔ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے بنیادی طور پر اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ آن لائن لین دین فراڈ اور سائبر کرائم سمیت جرائم کی روک تھام ، پتہ لگانے ، تحقیقات اور استغاثہ کے لیے ذمہ دار ہیں۔ سائبر اسپیس کے چیلنجز بہت سے ہیں جو اس کی وسعت اور سرحد ی کردار سے پیدا ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اقدامات کو ان کے ایل ای اے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت ایڈوائزری اور مالی امداد کے ذریعہ پورا کرتی ہے۔
سائبر جرائم سے جامع اور مربوط انداز میں نمٹنے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ درج ذیل شامل ہیں:
- وزارت داخلہ نے ملک میں ہر قسم کے سائبر کرائم سے مربوط اور جامع انداز میں نمٹنے کے لیے ’انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر‘ (آئی 4 سی) کو ایک منسلک دفتر کے طور پر قائم کیا ہے۔
- ii. آئی فور سی کے تحت میوات، جامتارا، احمد آباد، حیدرآباد، چنڈی گڑھ، وشاکھاپٹنم اور گوہاٹی کے لیے سات مشترکہ سائبر کوآرڈینیشن ٹیمیں (جے سی سی ٹی) تشکیل دی گئی ہیں جو سائبر کرائم ہاٹ اسپاٹس / علاقوں پر مبنی ہیں تاکہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان کوآرڈینیشن فریم ورک کو بہتر بنایا جاسکے۔ سال 2023 میں حیدرآباد، احمد آباد، گوہاٹی، وشاکھاپٹنم، لکھنؤ، رانچی اور چنڈی گڑھ میں جے سی سی ٹی کے لیے سات ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا۔
- آئی فور سی کے ایک حصے کے طور پر نئی دہلی میں جدید ترین ’نیشنل سائبر فورنسک لیبارٹری (انویسٹی گیشن)‘ قائم کی گئی ہے تاکہ ریاستی / مرکز کے زیر انتظام پولیس کے تفتیشی افسران (آئی اوز) کو ابتدائی مرحلے میں سائبر فورنسک مدد فراہم کی جاسکے۔ اب تک نیشنل سائبر فورنسک لیبارٹری (انویسٹی گیشن) نے ریاستی ایل ای اے کو تقریباً 10،200 سائبر فورنسک جیسے موبائل فورنسک، میموری فورنسک، سی ڈی آر تجزیہ وغیرہ میں اپنی خدمات فراہم کی ہیں تاکہ سائبر جرائم سے متعلق معاملوں کی تفتیش میں ان کی مدد کی جاسکے۔
- آئی فور سی کے ایک حصے کے طور پر ’نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل‘ (https://cybercrime.gov.in) شروع کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر جرائم پر خصوصی توجہ کے ساتھ ہر قسم کے سائبر جرائم سے متعلق واقعات کی اطلاع دینے کے قابل بنایا جاسکے۔ اس پورٹل پر رپورٹ ہونے والے سائبر کرائم کے واقعات، ان کو ایف آئی آر میں تبدیل کرنے اور اس کے بعد کی کارروائی کو قانون کی دفعات کے مطابق متعلقہ ریاستی / مرکز کے زیر انتظام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ سنبھالا جاتا ہے۔
- v. آئی فور سی کے تحت ’سٹیزن فنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم‘ کا افتتاح کیا گیا ہے تاکہ مالی فراڈ کی فوری رپورٹنگ کی جا سکے اور دھوکہ بازوں کے ذریعے رقوم کی خرد برد کو روکا جا سکے۔ اب تک 7.6 لاکھ سے زیادہ شکایتوں میں 2400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی رقم کی بچت کی گئی ہے۔ آن لائن سائبر شکایات درج کرانے میں مدد حاصل کرنے کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر ’1930‘ کو فعال کیا گیا ہے۔
- آئی فور سی کے تحت بڑے پیمانے پر اوپن آن لائن کورسز (ایم او او سی) پلیٹ فارم ، یعنی ’سائ ٹرین‘ پورٹل تیار کیا گیا ہے ، جس کا مقصد سرٹیفیکیشن کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ، فارنسک ، پراسیکیوشن وغیرہ کے اہم پہلوؤں پر آن لائن کورس کے ذریعے پولیس افسران / عدالتی افسران کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 96,288 سے زیادہ پولیس افسران رجسٹرڈ ہیں اور 70,992 سے زیادہ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
- اب تک 5.8 لاکھ سے زیادہ سم کارڈ اور 1,08,000 آئی ایم ای آئی کو حکومت ہند نے بلاک کیا ہے۔
- آئی فور سی نے حکومت ہند کی مختلف وزارتوں / محکموں کے 6،800 عہدیداروں کو سائبر حفظان صحت کی تربیت دی ہے۔
- آئی فور سی نے 35,000 سے زیادہ این سی سی کیڈٹس کو سائبر حفظان صحت کی تربیت دی ہے۔
- x. وزارت داخلہ نے خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر کرائم پریوینشن (سی سی پی ڈبلیو سی)‘ اسکیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کی استعداد کار بڑھانے، جونیئر سائبر کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے اور ایل ای اے کے اہلکاروں، پبلک پراسیکیوٹرز اور عدالتی افسروں کی تربیت کے لیے 131.60 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سائبر فورنسک کم ٹریننگ لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں اور 24,600 سے زیادہ ایل ای اے اہلکاروں، عدالتی افسروں اور پراسیکیوٹرز کو سائبر کرائم بیداری، تفتیش، فورنسک وغیرہ کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔
- حیدرآباد میں نیشنل سائبر فورنسک لیبارٹری (ثبوت) قائم کی گئی ہے۔ اس لیبارٹری کا قیام سائبر کرائم سے متعلق شواہد کے معاملات میں ضروری فورنسک معاونت فراہم کرتا ہے، آئی ٹی ایکٹ اور ایویڈنس ایکٹ کی دفعات کے مطابق شواہد کو محفوظ کرنے اور اس کے تجزیے کو یقینی بناتا ہے، اور اس میں لگنے والے وقت کو کم کرتا ہے۔
- سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے مرکزی حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ؛ ایس ایم ایس ، آئی 4 سی سوشل میڈیا اکاؤنٹ یعنی ایکس (سابقہ ٹویٹر) (@CyberDost)، فیس بک (CyberDostI4C)، انسٹاگرام (سائبر CyberDostI4C)، ٹیلی گرام (CyberDostI4C)، ریڈیو مہم، متعدد ذرائع سے تشہیر کے لیے مائی گوو کو شامل کرنا، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے سائبر سیفٹی اور سیکورٹی بیداری ہفتوں کا انعقاد، نوجوانوں / طلبہ کے لیے ہینڈ بک کی اشاعت وغیرہ کے ذریعہ پیغامات کی تشہیر۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے تشہیر کریں۔
یہ جانکاری امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب باندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9409
(Release ID: 2042277)
Visitor Counter : 71