سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

این ایچ اے آئی کو اپنی مضبوط قرض کی ادائیگی کے منصوبے کے ذریعہ تقریباً 1,000 کروڑ روپے  کے سود کی بچت ہوئی


اِن وِٹ کے ذریعہ مالی سال 24-2023  کے دوران 15,700 کروڑ روپے کی رقم  حاصل کی  گئی

Posted On: 06 AUG 2024 3:05PM by PIB Delhi

قرض کی اپنی مجموعی ذمہ داری کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر ، این ایچ اے آئی نے 15,700 کروڑ روپے کے بینک قرض کی قبل از وقت کامیاب ادائیگی کے ساتھ ایک اہم مالیاتی سنگ میل حاصل کیا۔ اس قرض کی قبل از وقت ادائیگی کے نتیجے میں تقریباً 1,000 کروڑ روپے کے سود کی بچت ہوگی۔ اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ، این ایچ اے آئی کی بقایا قرض کی ذمہ داری تقریباً 3,20,000 کروڑ روپے تک کم ہو گئی ہے۔

حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق، ان وٹ  منیٹائزیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صرف این ایچ اے آئی کے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جانا ہے۔ مالی سال 24-2023 کے دوران اِن وِٹ کے ذریعہ 15,700 کروڑ روپے کی رقم اکٹھی کی گئی۔ مالی سال 25-2024 کے دوران، این ایچ اے آئی اِن وِٹ کے ذریعہ 20,000-15,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ، مالی سال 2025 کے آخر میں این ایچ اے آئی کی کل قرض کی دَین داری  مزید کم ہو کر تقریباً 3,00,000 کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔

قرض کی ادائیگی کے مضبوط منصوبے کے ایک حصے کے طور پر اور ان وٹ منیٹائزیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کا استعمال کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی قرض دینے والے بینکوں کے ساتھ سود کی شرحوں کو کم کرنے کے لیے فعال طور پر رابطہ کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں، بینکوں نے اپنی شرح سود کو 8.10-8.00 فیصد سے کم کر کے 7.59-7.58 فیصد کر دیا ہے۔ اس عمل میں، جہاں سود کی شرح کو کم نہیں کیا جا سکا، بینک کے 15,700 کروڑ روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں تقریباً 1,000 کروڑ روپے کی اہم سود کی بچت ہوگی۔

این ایچ اے آئی  ہندوستان کے قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کو بڑھانے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔ مؤثر مالیاتی منصوبہ بندی کے ساتھ مضبوط اثاثہ منیٹائزیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی این ایچ اے آئی کی مضبوط مالی کارکردگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس قرض میں کمی سے حاصل ہونے والی بچت قومی شاہراہوں سے متعلق جاری اور مستقبل کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9427



(Release ID: 2042271) Visitor Counter : 42