امور داخلہ کی وزارت
حکومت انسانوں کی تجارت کے جرم کی روک تھام میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے
Posted On:
06 AUG 2024 4:35PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند انسانوں کی تجارت ، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے جرائم کی روک تھام کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 143، 2023 انسانی اسمگلنگ کے کسی بھی جرم پر سخت سزا کی تعزیری دفعات فراہم کرتی ہے۔ بی این ایس کی دفعہ 144(1) اسمگل کیے گئے بچوں کے جنسی استحصال کے جرم کے لیے سخت سزا فراہم کرتی ہے۔ ایسے جرائم کی سزا پانچ سال سے لے کر عمر قید تک ہے۔
خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے لیے بھارتیہ نیائے سنہتا، 2023 میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ خصوصی دفعات بھی رکھی گئی ہیں۔ خاص طور پر، بی این ایس کے سیکشن 95 سے 99 میں بچوں کے خلاف جرائم سے نمٹنے اور مجرموں کو سخت سزا دینے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ ان سیکشنز میں کسی بچے کو کسی جرم کے ارتکاب کے لیے ملازمت پر رکھنے، ملازمت دینے یا ملوث کرنے کے جرم سے نمٹنے کی دفعات ہیں۔ بچے کی خریداری؛ اور جسم فروشی وغیرہ کے مقاصد کے لیے بچے کی فروخت/خریدنا۔ ان جرائم کی سزا تین سال سے چودہ سال کے درمیان ہے۔
اس کے علاوہ، بی این ایس کی دفعہ 139 بھیک مانگنے کے مقصد سے بچے کو اغوا کرنے یا معذور کرنے کے خلاف سزا فراہم کرتی ہے۔ بی این ایس کی دفعہ 141 غیر قانونی جنسی استحصال وغیرہ کے لیے کسی لڑکی یا لڑکے کو بیرون ملک سے درآمد کرنے کی سزا فراہم کرتی ہے۔ ان جرائم کی سزا دس سال سے لے کر عمر قید تک ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ش ح ۔ ا س ۔ ت ح ۔
U - 9404
(Release ID: 2042225)
Visitor Counter : 54