جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پی ایم- کُسم اسکیم

Posted On: 06 AUG 2024 2:56PM by PIB Delhi

حکومت نے مارچ 2019 میں پی ایم- کُسم اسکیم  شروع کی تھی، جس کا مقصد کسانوں کو توانائی اور پانی کا تحفظ فراہم کرنے، ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے، زرعی شعبے کو  ڈیزلائز کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے جنوری 2024 میں توسیع کردی گئی ہے۔

پی ایم- کُسم اسکیم   کے تحت کسانوں کو فائدہ پہنچانے والے تین اجزاء درج ذیل ہیں:

  1.  جزو- اے: کسان اپنی زمین پر 2 میگاواٹ کی صلاحیت تک ڈی سینٹرلائزڈ گراؤنڈ/ سٹلٹ ماونٹڈ گرڈ کنیکٹڈ شمسی یا دیگر قابل تجدید توانائی پر مبنی پاور پلانٹس لگا سکتے ہیں۔ قابل تجدید توانائی پاور پلانٹ (آر ای پی پی)، کسان اپنی زمین پر یا تو براہ راست خود یا کسانوں کے گروپ/ کوآپریٹیو/ پنچایتوں/ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او)/ واٹر یوزر ایسوسی ایشنز (ڈبلیو یو اے) کے ساتھ شراکت میں لگا سکتے ہیں۔ ایک ڈیولپر ان پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی قابل تجدید بجلی، ڈسکومز کے ذریعہ پہلے سے طے شدہ ہموار نرخوں پر خریدی جاتی ہے۔ اگر کسان اپنی زمین ڈویلپر کو لیز پر دیتے ہیں تو وہ لیز کرایہ کے بھی اہل ہیں۔
  2. ڈسکوم، کارکردگی پر مبنی ترغیب (پی بی آئی) @ 0.40 روپئے فی یونٹ حاصل کرنے یا نصب صلاحیت کے 6.6 لاکھ روپئے فی میگاواٹ،  جو بھی کم ہو،  کمرشل آپریشن کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت کے لیے حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ڈسکوم اگر وہ چاہیں تو، اس جزو کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے انہیں دیا گیا آر ای پی پی کے مالک کو آر ای پاور کی زیادہ مسابقتی شرح  حاصل کرنے کے لیے دے سکتے ہیں۔
  3. جزو-بی: اس اجزاء کے تحت کسان آبپاشی کے لیے  اکیلے شمسی زرعی  پمپس لگا سکتے ہیں۔ حکومت  اکیلے شمسی زرعی پمپ کے لیے 30 فیصد (یا 50فیصد شمال مشرقی علاقہ/پہاڑی علاقے/جزیروں کے لیے) کی مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کرتی ہے۔
  4. جزو-سی: یہ جزو اپنے انفرادی پمپ سولرائزیشن (آئی پی ایس) موڈ کے تحت، گرڈ سے منسلک زرعی پمپوں کی سولرائزیشن اور زرعی لوڈ کے فیڈر لیول سولرائزیشن (ایف ایل ایس) کو بھی فعال بناتا ہے۔ حکومت آئی پی ایس اور ایف ایل ایس دونوں کے لیے جزو-سی کے تحت 30فیصد (یا 50 فیصد شمال مشرقی علاقہ/پہاڑی علاقے/جزیروں کے لیے) کی مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کرتی ہے۔ یہ کسانوں کو دن کے وقت یقینی شمسی توانائی تک رسائی کے قابل بناتا ہے۔

مورخہ 30جون2024 تک ملک میں پی ایم- کُسم اسکیم کے ذریعے مستفید ہونے والے کسانوں کی کل تعداد 411222 ہے۔

مورخہ 29جولائی2024 تک اتر پردیش کی ریاستی عمل آوری ایجنسی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پی ایم- کُسم  نے ریاست میں 51097 کسانوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

پی ایم- کُسم اسکیم کے جزو-بی اور جزو-سی کے تحت، حکومت ہند اکیلے نصب زرعی پمپس  کی تنصیب اور گرڈ سے منسلک زرعی پمپوں کی سولرائزیشن کے لیے 30 فیصد (یا 50فیصد شمال مشرقی علاقے/پہاڑی علاقے/جزیروں کے لیے) کی مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب سری پد یسو نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9392



(Release ID: 2042111) Visitor Counter : 34