ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا مشن کے تحت نوجوان مستفیدین کی تعداد

Posted On: 05 AUG 2024 1:05PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای  )ملک بھر کے معاشرے کے تمام تر طبقات کے لیے صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے توسط سے مختلف اسکیموں جیسے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرینٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور صناع تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت ہنر مندی ترقیاتی مراکز/کالجوں/ اداروں، وغیرہ کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ مہارت، ازسر نو مہارت اور مہارت میں اضافہ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایس آئی ایم کا مقصد بھارت کے نوجوانوں کو صنعت کے لیے سودمند مہارتوں سے لیس کرکے انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔

ایم ایس ڈی کی مختلف اسکیموں کے تحت تربیت یافتہ مستفیدین کی تعداد درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

اسکیم کا نام

کل مستفیدین

1.

پی ایم کے وی وائی (آغاز سے لے کر (2015-16) جون 2024 تک)

1,48,11,506

2.

جے ایس ایس (2018-19 میں آغاز سے لے کر جون 2024 تک)

26,38,028

3.

این اے پی ایس (2018-19 میں آغاز سے لے کر جون 2024 تک)

29,91,072

4.

سی ٹی ایس (2018 سے لے کر 2023 تک)

79,51,834

 

راجستھان میں ایم ایس ڈی ای کی اسکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں کی ضلع وار تعداد ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔

ہنر مندی کی ترقی کی اسکیمیں طلب پر مبنی ہیں اور ہر کسی کے لیے کھلی ہیں، اہلیت کے معیار کی تکمیل سے مشروط ہیں۔ استفادہ کنندگان کی وسیع تر کوریج کو یقینی بنانے کے لیے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں باقاعدگی سے کی جاتی ہیں۔

یہ اطلاع ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

ضمیمہ۔ I

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9358



(Release ID: 2041896) Visitor Counter : 24