ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنرمندی تربیت کے اثرات پر مطالعہ

Posted On: 05 AUG 2024 1:08PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نومبر 2014 میں قائم کی گئی تھی۔ حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت، ایم ایس ڈی ای  ملک بھر کے معاشرے کے تمام تر طبقات کے لیے صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے توسط سے مختلف اسکیموں جیسے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرینٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور صناع تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت ہنر مندی ترقیاتی مراکز/کالجوں/ اداروں، وغیرہ کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ مہارت، ازسر نو مہارت اور مہارت میں اضافہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

این ایس ڈی سی ایم ایس ڈی ای اور دیگر وزارتوں/محکموں کی مختلف ہنر مندی کی اسکیمیں نافذ کرتا ہے، ان میں منڈی سے متعلق فیس پر مبنی پروگراموں سمیت پی ایم کے وی وائی، این اے پی ایس اور پی ایم وشو کرما جیسی اسکیموں شامل ہیں۔ این ایس ڈی سی کے ذریعے 30.06.2024 تک نافذ کیے گئے پروگراموں کے تحت تربیت یافتہ افراد کی ریاستی تعداد، ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

ایم ایس ڈی ای کی فلیگ شپ اسکیم پی ایم کے وی وائی کا جائزہ نیتی آیوگ نے ​​اکتوبر 2020 میں ملازمتوں اور ہنر کے شعبے کے تحت کیا تھا۔ مطالعہ کے مطابق، سروے کیے گئے تقریباً 94 فیصد آجروں نے بتایا کہ وہ پی ایم کے وی وائی کے تحت تربیت یافتہ مزید امیدواروں کی خدمات حاصل کریں گے۔ مزید، 52 فیصد امیدواروں کو جو کل وقتی/جزوقتی ملازمت میں رکھے گئے تھے اور آر پی ایل جزو کے تحت تھے، زیادہ تنخواہ وصول کرتے تھے یا محسوس کرتے تھے کہ وہ اپنے غیر مصدقہ ساتھیوں کے مقابلے زیادہ تنخواہ حاصل کریں گے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے ذریعہ پی ایم کے وی وائی کے تیسرے فریق کے اثرات کی جانچ بھی کی گئی۔ تشخیص کے مطابق، تقریباً 70.5% سروے شدہ امیدواروں نے اپنی مطلوبہ مہارت کے شعبے میں جگہ حاصل کی۔

نیز، 2018 میں شائع ہونے والے آئی ٹی آئی گریجویٹس کے ایک ٹریسر اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ کل آئی ٹی آئی پاس آؤٹ میں سے 63.5فیصد کو روزگار ملا ہے۔

این ایس ڈی سی - I مختلف ممالک میں ہندوستانی ہنر مند افرادی قوت کی طلب اور متعلقہ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہندوستانی افرادی قوت کے لیے درکار مہارتوں کا مطالعہ کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے درکار تربیت این ایس ڈی سی اور اس کے تربیتی شراکت داروں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

یہ اطلاع ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

ضمیمہ

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9357



(Release ID: 2041883) Visitor Counter : 20