امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ دفعہ- 370 اور 35- اے  کو منسوخ کرنے کے یکسر تبدیلی کے فیصلے نے جموں و کشمیر اور لداخ میں پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور بنیادی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے


آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دفعہ- 370 اور 35- اےکی تاریخی منسوخی کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں

خطے کے نوجوانوں نے سماجی و اقتصادی ترقی اور ثقافتی احیاء کو آگے بڑھایا ہے، جس سے امن اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی مودی حکومت کی کوششوں کو شاندار کامیابی ملی ہے

ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خطے کی امنگوں اور تبدیلی کی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں

Posted On: 05 AUG 2024 5:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ دفعہ- 370 اور 35- اے کو منسوخ کرنے کے یکسر تبدیلی کے فیصلے نے جموں و کشمیر اور لداخ میں پسماندہ طبقات کو  بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور بنیادی  سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ "آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دفعہ - 370 اور 35- اے  کی تاریخی منسوخی کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس تبدیلی کے فیصلے نے جموں و کشمیر اور لداخ میں پسماندہ طبقات کو  با اختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور بنیادی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔ خطے کے نوجوانوں نے سماجی و اقتصادی ترقی اور ثقافتی احیاء کو آگے بڑھایا ہے، جس سے امن اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی مودی حکومت کی کوششوں کو شاندار کامیابی ملی ہے۔ ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خطے کی امنگوں اور تبدیلی کی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں۔

************

U.No:9340

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2041816) Visitor Counter : 41