محنت اور روزگار کی وزارت
بندھوا مزدوروں کی بحالی
Posted On:
05 AUG 2024 4:17PM by PIB Delhi
رہائی پانے والے بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری کے کام میں ریاستی حکومتوں کی مدد کرنے کے لیے، وزارت محنت اور روزگار ایک مرکزی شعبہ کی اسکیم یعنی بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری کو نافذ کر رہی ہے، اسکیم مانگ پر مبنی ہے۔
اسکیم کے تحت، بچائے گئے بندھوا مزدور کی بحالی کے لیے مالی امداد 1 لاکھ روپے فی بالغ مرد مستفیدہے،جبکہ خصوصی زمرے کے مستفیدین کے لیے 2 لاکھ روپے جس میں بچے یتیم یا منظم اور جبری بھیک مانگنے والے حلقوں یا جبری چائلڈ لیبر کی دوسری شکلوں سے بچائے گئے افراد اور خواتین شامل ہیں اور 3 لاکھ روپے بندھوا یا جبری مشقت کے معاملات میں جس میں محرومی یا پسماندگی کے انتہائی معاملات شامل ہیں،کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔
30,000روپے تک کی فوری نقد امدادضلعی انتظامیہ کی طرف سے بچائے گئے بندھوا مزدوروں کو فراہم کی جاتی ہے۔ بازآبادکاری امداد کی رقم متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے بچائے گئے بندھوا مزدوروں کو فراہم کی جاتی ہے جس کی واپسی مرکزی حکومت کرتی ہے۔
بانڈڈ لیبر سسٹم (ابولیشن) ایکٹ، 1976 کے سیکشن 13 کے مطابق، ریاستی حکومت کو ہر ضلع اور ہر سب ڈویژن میں ویجیلنس کمیٹی تشکیل دینی ہوتی ہے، ایکٹ کے صحیح نفاذ کے لیے جو وہ مناسب سمجھے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا اس کے ذریعہ اختیار کردہ کسی افسر کو مشورہ دینے کے لیے۔ یہ کمیٹی آزاد کرائے گئے بندھوا مزدوروں کو معاشی اور سماجی بحالی فراہم کرنے کی بھی ذمہ دار ہے۔
یہ معلومات محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
-----------------------
ش ح۔ش ت۔ م ش
U NO:9342
(Release ID: 2041814)
Visitor Counter : 39