وزارات ثقافت
ہندوستانی نوادرات کی واپسی
Posted On:
05 AUG 2024 2:01PM by PIB Delhi
سال 2014 سے اب تک مختلف ممالک سے کل 345 نوادرات واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ نوادرات کی وطن واپسی کے لیے کوئی خاص بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) ضرورت کے مطابق اپنے دستیاب بجٹ سے خرچ کرتا ہے۔
ملک وار فہرست ‘ضمیمہ I’ کے طور پر منسلک ہے۔
ثقافتی ورثے کی جانب عوام کی دلچسپی بڑھی ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے عوامی بیداری کے لیے مختلف نمائشوں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، کھجوراہو میں جی-20 میٹنگ اور نئی دہلی میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران واپس بھیجے گئے نوادرات کی نمائشوں کو مندوبین اور زائرین نے سراہا تھا۔ پرانے قلعہ کی گیلری میں عوام کے لیے منتخب شدہ نوادرات بھی آویزاں ہیں۔
اے ایس آئی نوادرات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ساتھ تال میل میں کام کرتا ہے۔
جب بھی نوادرات کی چوری کی اطلاع ملتی ہے، متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی جاتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول کسٹم ایگزٹ چینلز کو‘‘لُک آؤٹ نوٹس’’ جاری کیا جاتا ہے تاکہ چوری شدہ نوادرات کا سراغ لگانے کے لیے چوکس رہیں۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ضمیمہ I
سال
|
ملک
|
نوادرات کی تعداد
|
سال وار نوادرات کی کل تعداد
|
2014
|
آسٹریلیا
|
02
|
2
|
2015
|
کینیڈا
|
01
|
3
|
جرمنی
|
01
|
|
سنگاپور
|
01
|
2016
|
امریکا
|
11
|
14
|
آسٹریلیا
|
03
|
2017
|
امریکا
|
08
|
09
|
برطانیہ
|
01
|
2018
|
امریکا
|
02
|
02
|
2019
|
برطانیہ
|
01
|
02
|
آسٹریلیا
|
01
|
2020
|
آسٹریلیا
|
03
|
08
|
برطانیہ
|
05
|
2021
|
برطانیہ
|
01
|
159
|
کینیڈا
|
01
|
امریکا
|
157
|
2022
|
آسٹریلیا
|
29
|
30
|
برطانیہ
|
01
|
2023
|
آسٹریلیا
|
02
|
115
|
|
برطانیہ
|
07
|
امریکا
|
105
|
اٹلی
|
01
|
2024
|
تھائی لینڈ
|
01
|
01
|
کل
|
345
|
345
|
-----------------------
ش ح۔ش ت۔ م ش
U NO: 9319
(Release ID: 2041616)
Visitor Counter : 42