ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت، قلیل مدتی تربیت کے ذریعے ہنر مندی کے فروغ کی تربیت دی گئی ہے اور پیشگی سیکھنے کی پہچان کے ذریعے اعلیٰ مہارت اور دوبارہ ہنر مندبنایا گیا ہے

Posted On: 05 AUG 2024 1:03PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اپنی اہم  اسکیم پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کو 2015 سے نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کو خود روزگار اور اجرت  والے روزگار کے ذریعے بہتر معاش کے لیے صنعت سے متعلقہ ہنر مندی کی تربیت لینے کے قابل بنانا ہے۔پی ایم کے وی وائی کے تحت قلیل مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) دی گئی ہے  اور پیشگی سیکھنے کی پہچان کے ذریعے اعلیٰ مہارت اور دوبارہ ہندمند بنایا گیا ہے۔

اسکیم کے پہلے تین ورژن میں قلیل مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) جزو میں جگہوں کا پتہ لگایا گیا ہے جو کہ  پی ایم کے وی وائی1.0، پی ایم کے وی وائی 2.0 اور پی ایم کے وی وائی 3.0 مالی سال 16-2015 سے مالی سال 22-2021 تک نافذ کیا گیا ہے۔ پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت، پلیسمنٹ کے اجزاء کو الگ کر دیا گیا ہے۔ پی ایم کے وی وائی کے تحت (1.0 سے 3.0 تک) 30 جون 2024 تک، 24.38 لاکھ امیدواروں کو رکھا گیا ہے جس میں خود ملازمت اور اجرت پر کام کرنے والے دونوں شامل ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں گزشتہ تین سال (22-2021 سے 24-2023) کے دوران  پی ایم کے وی وائی  کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کی ضلع کے اعتبار سے  تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ مزید، ان کے ذریعہ بنائے گئے اداروں کی تفصیلات اس وزارت کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔

ضمیمہ

ریاست تمل ناڈو میں گزشتہ تین سال (22-2021 سے 24-2023) کے دوران پی ایم کے وی وائی کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کی ضلع  کے اعتبار سے  تفصیلات:

 

نمبر شمار

ضلع

2021-22

2022-23

2023-24

امیدواروں کو تربیت دی گئی

امیدواروں کو تربیت دی گئی

امیدواروں کو تربیت دی گئی

1

آریالور

805

0

480

2

چینگل پٹو

1

0

140

3

چنئی

3591

1427

3680

4

کوئمبٹور

1628

574

2922

5

کڈالور

1141

288

937

6

دھرم پوری

271

240

502

7

ڈنڈیگل

1451

285

625

8

ایرود

1065

260

1215

9

کلاکوریچی

0

20

0

10

کانچی پورم

2634

35

1204

11

کنیا کماری

21

40

727

12

کرور

670

210

456

13

کرشناگیری

270

270

1131

14

مدورئی

524

560

840

15

ناگاپٹنم

297

467

880

16

نماکل

674

261

1800

17

پرامبلور

376

0

748

18

پڈوکوٹائی

100

0

341

19

رامناتھ پورم

1015

351

0

20

رانی پیٹ

59

0

517

21

سالم

490

0

613

22

سیواگنگا

941

200

397

23

ٹینکاسی

0

0

25

24

تھنجاور

714

0

779

25

نیلگیری

543

240

1220

26

تھینی

73

0

236

27

تھیروولور

3013

396

2648

28

تھروورور

881

245

693

29

تروچیراپلی

675

172

1552

30

ترونیل ویلی

326

0

812

31

تروپتھور

270

70

443

32

تروپور

393

270

50

33

ترووانامالائی

948

132

2936

34

توتیکورن

214

0

386

35

ویلور

1745

615

1422

36

ولوپورم

856

249

566

37

ویرودھونگر

382

152

598

 

مجموعی تعداد

29057

8029

34521

 

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 9313)


(Release ID: 2041605) Visitor Counter : 63