ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سماجی جنگل بانی اسکیم
Posted On:
05 AUG 2024 12:20PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب وہواکی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی کہ مرکزی حکومت،شہری علاقوں میں موجودہ سرسبز اورہرے بھرے علاقوں سمیت گرین بیلٹس کی ترقی کے لیے،ریاستوں کی کوششوں کی معاونت کے مقصد سے نگر ون یوجنا کے تحت فنڈ فراہم کرتی ہے۔ نگر ون یوجنا میں میونسپل کارپوریشن/میونسپل کونسل/میونسپلٹی/شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) والے شہروں میں 1000 نگر ون/ نگر واٹیکا بنانے کی بات کہی گئی ہے تاکہ رہائشیوں کو صحت مند زندگی کا ماحول فراہم کیا جا سکے اور اس طرح صاف ستھری،سر سبز، آلودگی سے مبرا ، صحت مند اور پائیدارشہروں کی ترقی میں تعاون کیا جا سکے۔ نگر ون یوجنا کی کیمپا فنڈسے معاونت کی جاتی ہے۔ نگر ون یوجنا کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
- شہری نظام میں سر سبز اورہری بھری جگہ اور جمالیاتی ماحول پیداکرنا۔
- پودوں اور حیاتیاتی تنوع کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ماحول کی نگرانی کو فروغ دینا۔
- خطے کے اہم نباتات کے تحفظ میں سہولت فراہم کرنا۔
- آلودگی میں کمی، صاف ستھری اورآلودگی سے مبرا ہوا فراہم کرنا، شور میں کمی، پانی کی ذخیرہ اندوزی اور گرمی کے خطوں کے اثرات میں کمی کے ذریعے شہروں کی ماحولیاتی بہتری میں تعاون کرنا۔
- شہر کے رہائشوں کو صحت سے متعلق فوائد فراہم کرنا اور
- شہروں کو موسم کے مضراثرات سے نمٹنے کے لئے لچکدار بننے میں مدد کرنا۔
جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور حفاظت کے لیے، ون(سنرکشن ایوم سموردھن) ادھینیم، 1980، انڈین فاریسٹ ایکٹ، 1927، وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972سمیت مختلف قوانین اور دیگر مرکزی/ریاستی قوانین کو، جو کہ کسی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقوں پر لاگو ہوتے ہیں، متعلقہ ریاستی حکومت/مرکزکے زیرانتظام علاقے کی انتظامیہ کے ذریعہ لاگو کیا جاتا ہے۔
**********
(ش ح ۔ ع م۔ع آ)
U-9305
(Release ID: 2041531)
Visitor Counter : 46