ریلوے کی وزارت
ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) نے ریل پٹریوں پرخطرناک اسٹنٹ کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کیا
ڈائرکٹر جنرل آر پی ایف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اور ایسی کسی بھی کارروائی کی اطلاع دیں
Posted On:
02 AUG 2024 4:00PM by PIB Delhi
لاپرواہی اورناعاقبت اندیشی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ، ریلوے پروٹیکشن فورس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتارکیا ہے جو شہرت کے لئے ریل کی پٹریوں کے ساتھ مجرمانہ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال رہاتھا۔ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک شخص کو ریلوے پٹریوں پر طرح طرح کی چیزیں رکھتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس کی وجہ سے فوری طورپرتحقیقات کرنی پڑیں۔ مجرم گلزار شیخ اپنے یوٹیوب چینل پر 250 سے زائد ویڈیوز اپ لوڈ کر چکا ہے اور اس کے 2 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ اس کی ان آ ن -کیمرہ سرگرمیوں کی وجہ سے ریلوے کی حفاظت اور اس کے کام کاج دونوں کے لیے ایک اہم خطرہ درپیش ہوگیاتھا۔
شیخ کے یوٹیوب پروفائل اور سوشل میڈیا پر موجودگی کے تفصیلی تجزیہ کے ذریعے، آرپی ایف اونچاہار، ناردرن ریلوے نے یکم اگست 2024 کو ریلوے ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایک معاملہ درج کیا۔ اسی دن، آر پی ایف اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے جناب گلزار شیخ ولد سید احمد کو کھنڈرولی گاؤں، سوراؤن (الہ آباد) اتر پردیش میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
فوری اور موثر کارروائی کے لیے آر پی ایف، لکھنؤ ڈویژن کی ستائش کرتے ہوئے، ڈی جی آر پی ایف نے اس بات پر زور دیا کہ جناب گلزار شیخ کے خلاف قانونی کارروائی، لوگوں کے لئے ہندوستانی ریلوے کی حفاظت سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرنے کے خلاف ایک مزاحم کا کام کرے گی۔ انہوں نے ریلوے کی حفاظت کی اہمیت کو دہرایا اور عوام کو یقین دلایا کہ ریل کی حفاظت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا پختہ عزم اور سخت قانونی کارروائی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈی جی آر پی ایف نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اور کسی بھی ایسی حرکت کی اطلاع دیں جس سے ریلوے کی حفاظت اور حفاظت سے سمجھوتہ ہو۔ اس طرح کی معلومات ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 139 کے ذریعے ریلوے پروٹیکشن فورس یا ریل مدد کو دی جا سکتی ہے۔
**********
(ش ح ۔ ع م۔ع آ)
U-9298
(Release ID: 2041525)
Visitor Counter : 30