خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان آج پٹنہ، بہار میں صنعت کے رہنماؤں اور خوراک اور اس سے منسلک شعبوں کے مائیکرو انٹرپرینیورز کے ساتھ صنعتی گول میز میٹنگ کی صدارت کی


جناب پاسوان بہار اور ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ پروسیسنگ یونٹس قائم کرکے خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے کو روزگار کے شعبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں

ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کا انعقاد 19 سے 22 ستمبر تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں کیا جائے گا

Posted On: 03 AUG 2024 7:20PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب  چراغ  پاسوان نے آج پٹنہ، بہار میں صنعت کے رہنماؤں اور خوراک اور اس سے منسلک شعبوں کے مائیکرو انٹرپرینیورز کے ساتھ صنعتی گول میز میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11111KXI0.jpeg

اپنے خطاب میں جناب  چراغ پاسوان نے اظہار کیا کہ وہ کسانوں کی بہتری کے لیے ہمیشہ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ  کو بھی اپنی آبائی ریاست میں لے جانا چاہیں گے۔ جناب پاسوان نے خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ یہ سیکٹر ہندوستان کی اقتصادی حیثیت کو بلند کرنے میں کس طرح مدد کرسکتا ہے۔ ایک ایسی ریاست کے طور پر بہار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے جہاں سب سے بڑے کسان آباد ہیں، انہوں نے کہا کہ بہار فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔

جناب پاسوان نے خطے کی زرعی پیداوار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بہار اور ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ پروسیسنگ یونٹس قائم کرکے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کو روزگار کے شعبے کے طور پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2222SV42.jpeg

جناب پاسوان نے یہ بھی زور دیا کہ بہار سمیت تمام ریاستوں کو آگے آنا چاہیے اور ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں حصہ لینا چاہیے، جو کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کا ایک فلیگ شپ ایونٹ ہے اور یہ 19-22 ستمبر، 2024 کو نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ورلڈ فوڈ انڈیا کا تیسرا ایڈیشن دنیا بھر کے فوڈ ایکو سسٹم کے مینوفیکچررز، پروڈیوسرز، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور تنظیموں کا ایک قسم کا اجتماع ہوگا۔

جناب پاسوان نے آج کی علاقائی میٹنگ میں صنعت کی نمایاں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پروسیسنگ خوراک کی حفاظت اور خوشحالی کی طرف آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ ایف پی او ز، ایس ایچ جی ز، اور صنعت کے 300 سے زیادہ شرکاء اپنی پالیسی تجاویز پیش کرنے کے لیے آگے آئے۔

بات چیت کے دوران، وزیر نے تمام شرکاء کو جواب دیا اور ان کے تاثرات کو نوٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے ان پٹ کو وزارتوں کے متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کا کام بہار کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جاری رہے گا اور یقین دلایا کہ صنعت کو وزارت سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3333R672.jpeg

ایم او ایف پی آئی کے اڈیشنل سکریٹری جناب منہاج عالم  نے ورلڈ فوڈ انڈیا کے سفر کا خاکہ پیش کیا اور بتایا کہ کس طرح اس نے ہندوستان کو دنیا کے مرکز میں ایک ابھرتے ہوئے فوڈ پروسیسنگ مرکز کے طور پر پوزیشن میں لانے میں مدد کی ہے۔

اس سال خطے میں یہ پہلی میٹنگ تھی، جس کا اہتمام خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت نے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کیا تھا۔

******

ش ح۔ا م  ۔ م  ص۔

 (U: 9269)


(Release ID: 2041171) Visitor Counter : 44


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP