وزارت دفاع

آئی این ایس شالکی کا دورۂ کولمبو

Posted On: 03 AUG 2024 7:57PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس شالکی دو روزہ دورے کے تحت سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہے۔ 02 اگست 2024 کو سری لنکا کے ذریعہ آبدوز کا رسمی خیرمقدم کیا گیا۔

اس دورے کے دوران، کمانڈنگ افسران  ویسٹرن نول ایریا ریئر ایڈمیرل ڈبلیو ڈی سی یو کمارسنگھے سے ملاقات کریں گے، بعد ازاں سری لنکا کی بحریہ کے اہلکاران آبدوز کا دورہ اور خطاب کریں گے۔ سری لنکا میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاران اور سری لنکا کی دفاعی افواج بھی آبدوز کا دورہ کریں گی۔

آئی این ایس شالکی ایک ششومار درجے کی ڈیزل-برقی آبدوز ہے، جسے 07فروری 1992 میں بھارتی بحریہ میں کمیشن کیا گیا تھا۔ یہ بھارت میں تیار اولین آبدوز ہے۔

اس سے قبل، کلوری زمرے کی آبدوز آئی این ایس کرنج اور آئی این ایس واگیر نے بالترتیب فروری 2024 اور جون 2023 میں کولمبو کا دورہ کیا تھا(بین الاقوامی یوم یوگ منانے کے لیے)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(1)ODGM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)JW3E.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(1)HVIK.jpeg

*******

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9271



(Release ID: 2041169) Visitor Counter : 12