الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
آئی ٹی قواعد، 2021 کے تحت 1,065 معاملت درج کیے گئے اور شکایت اپیلیٹ کمیٹیوں نے 937 معاملات کا نپٹارہ کیا
آئی ٹی قواعد، 2021 محفوظ اور قابل بھروسہ انٹرنیٹ کے لیے ثالثوں کی جوابدہی کو یقینی بناتا ہے
Posted On:
02 AUG 2024 7:08PM by PIB Delhi
حکومت نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع عوامی مشاورت کے بعد 25.02.2021 کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (ثالث رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقی ضابطہ) قواعد، 2021 ("آئی ٹی قواعد، 2021") کی مشتہری کی جس میں بعد میں 28.10.2021.2021 اور 2021.2021 میں ترمیم کی گئی۔
آئی ٹی قواعد، 2021 نے محفوظ اور قابل بھروسہ انٹرنیٹ کے حوالے سے ثالثوں کی جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اہم سوشل میڈیا ثالثوں سمیت ان پر مخصوص قانونی ذمہ داریاں عائد کی ہیں ۔
یکم مارچ 2023 سے لے کر 30 جون 2024 تک شکایات کی اپیلیٹ کمیٹیوں کے ذریعے درج کیے گئے اور نمٹائے گئے معاملات کی تعداد درج ذیل ہے:
- درج کیے گئے معاملات: 1065
- نمٹائے گئے معاملات: 937
یہ جانکاری الیکٹرانک اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9246
(Release ID: 2041009)
Visitor Counter : 39