صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

دیہی علاقوں میں کینسر کی اسکریننگ کے لیے لائحہ عمل کی صورتحال


قومی صحت مشن نے نئے کلینکس اور شروعات میں پتہ لگانے اور انتظام کاری کے مراکز کے ساتھ این پی- این سی ڈی پروگرام کو وسعت دی

حکومت ہند نے آیوشمان بھارت کے تحت بالغان کے لیے ملک گیر این سی ڈی اور کینسر اسکریننگ پہل قدمی کا آغاز کیا

1.4 ملین سے زائد بنیادی حفظان صحت فراہم کاروں کو مزید بہتر این سی ڈی اسکریننگ اور بچاؤ کے لیے تربیت فراہم کی گئی

Posted On: 02 AUG 2024 7:01PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے 2010 سے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غیر متعدی امراض کی روک تھام اور قابو پانے کے لئے قومی پروگرام (این پی – این سی ڈی) کو نافذ کیا ہے جس کا مقصد بڑے این سی ڈیز(ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر، فالج، گردے کی دائمی بیماری، سی او پی ڈی/ دمہ، غیر الکوحل فیٹی لیور کی بیماری، وغیرہ) کو روکنا اور کنٹرول کرنا ہے ۔

یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انسانی وسائل کی ترقی، صحت کے فروغ، جلد تشخیص، انتظام اور حوالہ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم ) کے این پی – این سی ڈی کے جزو کے تحت، ضلع کی سطح پر 753 این سی ڈی کلینک، ضلع کی سطح پر 356 ڈے کیئر سینٹر اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) کی سطح پر 6238 این سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔ اضلاع اور سی ایچ سی کی سطحوں پر این سی ڈی کلینکس کے ذریعے تمام سطحوں پر این سی ڈی کی روک تھام اور جلد پتہ لگانے کے لیے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

عام غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی پہل، بشمول تین عام کینسر، این ایچ ایم کے تحت اور جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے حصے کے طور پر پورے ملک میں شروع کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کے تحت، 30 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد کو عام این سی ڈیز یعنی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، اور تین عام کینسر یعنی منہ، چھاتی اور سروائیکل کی اسکریننگ کے لیے ہدف بند کیا گیا ہے۔ ان عام این سی ڈی اور کینسر کی اسکریننگ آیوشمان بھارت - آیوشمان آروگیہ مندر کے تحت سروس ڈیلیوری کا ایک لازمی حصہ ہے۔ 29 جولائی 2024 تک، ہندوستان نے 173,827 آیوشمان آروگیہ مندروں (اے اے ایم) کو فعال کیا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے آپریشنل اے اے ایم کی فہرست ضمیمہ میں منسلک ہے۔

حکومت ہند ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے، جس میں حفظانِ صحت کے پیشہ ور افراد کو ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پیز) کی بنیاد پر تربیت دینا شامل ہے۔ 10 مئی 2024 تک، طبی افسران، کمیونٹی ہیلتھ افسران(سی ایچ او)، اسٹاف نرسوں، کثیر مقصدی کارکنان (ایم پی ڈبلیو)، اور تسلیم شدہ سماجی صحتی کارکنان(آشا) سمیت کل 1,404,819 بنیادی حفظانِ صحت فراہم کرنے والوں کو تربیت دی گئی ہے، اور عام این سی ڈیز کی اسکریننگ، بیداری بڑھانے، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، اور جلد پتہ لگانے اور اسکریننگ کے اقدامات کے لیے حوالہ جات کی سہولت فراہم کرنے میں ان کی مہارتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت جناب پرتاپراؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

ضمیمہ

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9246



(Release ID: 2040998) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil