بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساگرمالا پروجیکٹوں کا ماحولیاتی جائزہ

Posted On: 02 AUG 2024 2:02PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قومی آبی گزرگاہوں اور کنیکٹیویٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے قومی آبی گزرگاہوں-2 کے ساتھ آٹھ چھوٹے ٹرمینل اور دو سلپ ویز کی ترقی کے لیے آسام  حکومت کی تجویز پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے 100 فیصد مالی امداد  فراہم کرنے سے  بنیادی طور پر اتفاق کیا ہے۔ ساگر مالا اسکیم کے تحت  645.56 کروڑ روپے  کے کل خرچ کے ساتھ  آسام حکومت  سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈی پی آرز پر نظرثانی کے ساتھ آگے بڑھے، مطلوبہ منظوری اور ٹینڈرنگ کا عمل شروع کرے۔

مذکورہ 10 پروجیکٹوں کے تحت ساگر مالا اسکیم سے کوئی خرچ نہیں کیا گیا ہے۔

بہاری، ڈھبری، ڈیسان گکھ، گھگور، گوالپارہ، گئیجان، کوروا، مٹمورہ میں مجوزہ مسافر ٹرمینلز کی تکمیل کی  متوقع وقت کی حد 27 ماہ ہے جبکہ مجولی اور ڈھبری میں مجوزہ سلپ ویز کی تکمیل کی متوقع  وقت کی حد 36 ماہ ہے۔

آسام کی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ آسام میں ساگرمالا پروجیکٹس کے لیے کوئی ماحولیاتی اثرات کی تشخیص (ای آئی اے ) مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، 2022 میں مسافروں کے ٹرمینلز کے لیے بنیادی ماحولیاتی اور سماجی اسکریننگ اور اسکوپنگ کی گئی ہے۔

آسام میں، ساگرمالا پروگرام کے تحت،  آبی گزرگاہوں  کے فروغ  اور کنیکٹیویٹی کے لیے، 1185 کروڑ روپے کے 10 پروجیکٹس ہیں جس میں 4 پروجیکٹوں مکمل ہوچکے ہیں ، جن کی مالیت 157.4 کروڑ روپے ہے ،اور 1028 کروڑ روپے مالیت کے 6پروجیکٹس عمل درآمد اور ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

***********

 (ش ح۔ش م۔ ع آ)

U: 9212


(Release ID: 2040886)