قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے آئین کی تفہیم کو مقبول بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں


قانونی حقوق کے لیے آگاہی

Posted On: 02 AUG 2024 2:42PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آئین کی تفہیم کو مقبول بنانے اور قانونی حقوق کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ حکومت ہند نے نوڈل محکمہ ہونے کے ناطے محکمہ انصاف کے ذریعہ، 26 نومبر 2019 کو شہریوں کے فرائض سے آگاہی پروگرام (سی ڈی اے پی) شروع کیا، جس کا مقصد بنیادی فرائض پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آئین کے بارے میں بیداری کو بڑھانا تھا، سی ڈی اے پی حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، عدلیہ اور این ایس ایس / این وائی کے رضاکاروں کے ذریعے مختلف پروگراموں کے مؤثر نفاذ کے ذریعے 48.6 کروڑ سے زیادہ شہریوں تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ پروگرام نے آن لائن پریمبل ریڈنگ (21.86 لاکھ)، آن لائن حلف  لینے (1.90 لاکھ)، ویبینار (10,600)، ای ٹکٹس (14.5 کروڑ)، اور سوشل میڈیا (10.95 کروڑ) جیسے ٹولز کا استعمال کیا۔ 86 سے زیادہ وزارتیں/محکمے سال بھر سی ڈی اے پی کی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔ مزید برآں، 31 لاکھ منتخب گرام پنچایت نمائندوں اور 14,500 خصوصی گرام سبھا نے شہریوں کے درمیان بنیادی فرائض کے تصور کو فروغ دیا۔ محکمہ انصاف نے سی ایس سی نیٹ ورک کے ذریعے 1000 ڈیجیٹل گاؤں میں نچلی سطح پر مہم شروع کی، جس میں 16 ریاستوں کے 310 اضلاع شامل ہیں۔ اس کوشش میں 2409 بیداری کے سیشن، 4,84,000 سے زیادہ دیہاتیوں تک رسائی، 9000 دیواری پینٹنگز، اور تمام ڈیجیٹل گاؤں میں بنیادی فرائض پر دکھائے گئے دستخطی بینرز شامل تھے۔

رواں سال کے دوران، محکمہ انصاف نے ہندوستان کے ایک جمہوری ملک بننے اور ہندوستان کے آئین کو اپنائے جانے کے75 سال مکمل ہونے پر ’ہمارا سمودھان ہمارا سمان‘ کے عنوان سے سال بھر چلنے والی ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم 24 جنوری 2024 کو ہندوستان کے معزز نائب صدر نے شروع کی تھی۔ اس کے بعد 9 مارچ 2024 کو راجستھان کے بیکانیر میں اور 16 جولائی 2024 کو اترپردیش کے پریاگ راج میں علاقائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تاکہ مہم کی غیر مرکوز رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مہم کا مقصد ہندوستان کے آئین میں درج اصولوں کے ساتھ ہماری اجتماعی وابستگی کی تصدیق کرنا اور ان مشترکہ اقدار کو منانا ہے، جو ہماری قوم کو جوڑنے کا کام کرتی  ہیں۔ یہ ملک گیر پہل ہر شہری کو مختلف طریقوں سے حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتی ہے، اس کی ذیلی مہمات: سب کو نیائے ہر گھر نیائے، نو بھارت نو سنکلپ، اور ودھی جاگرتی ابھیان کے ذریعے بامعنی تعاون  دینے کے لیے انہیں بااختیار بناتی ہیں۔

کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ولیج لیول انٹرپرینیورز (وی ایل ای) کے نیٹ ورک کے ذریعے، 2.5 لاکھ گرام پنچایتیں علاقائی زبانوں میں پنچ پرن حلف کو پڑھنے میں مصروف ہیں۔ 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، ’’نیائے سیوا میلہ‘‘ کے نام سے شہریوں پر مبنی سروس میلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ MyGov پلیٹ فارم پر سمودھان کوئز، پنچ پرن رنگوتسو (پوسٹر سازی) اور پنچ پرن انوبھو (ریل سازی) جیسے آن لائن مقابلے شروع کیے گئے۔ آئینی تعلیم کو بڑھانے کے لیے، مہم میں قانون کے طالب علموں کو شامل کیا گیا ہے اور دوردرشن اور اِگنو کے گیان وانی اور گیان درشن پلیٹ فارم جیسی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت کی گئی ہے۔ 30 جون 2024 تک، 1.60 لاکھ شہریوں نے ملک بھر میں ’ہمارا سمودھان ہمارا سمان‘ مہم میں حصہ لیا ہے۔ اس مہم کے حصے کے طور پر آئین کی تفہیم کو مقبول بنانے کے لیے معلومات محکمہ انصاف کی ویب سائٹ https://doj.gov.in/ پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔

انصاف کا محکمہ (ڈی او جے)’’انصاف تک رسائی کے لیے جدید حل کی ڈیزائننگ‘‘ (دِشا) اسکیم جسے 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا، کے تحت قانونی خواندگی اور قانونی آگاہی کے لیے ایک خصوصی پروگرام بھی نافذ کر رہا ہے۔ 30 جون، 2024 تک، کمیونٹی شمولیت، ویبیناروں اور آئین، قانونی حقوق اور فرائض سے متعلق تعلیمی مواد کی ترسیل کے ذریعے، قانونی بیداری 15.30 لاکھ افراد پہنچ چکی ہے۔

نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (نالسا)، ریاستی، ضلع اور تعلقہ کی سطحوں پر اپنی قانونی خدمات اتھارٹیز کے ذریعے، قانونی خواندگی اور بیداری کے پروگرام اور مہم چلاتی ہے، تاکہ عام لوگوں کو ان کے حقوق، فوائد اور آئین  و دیگر قوانین کے ذریعے دی گئی ضمانت اور مراعات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ نالسا نے قانونی خدمات کے حکام کے ذریعے آئین کی تفہیم کو مقبول بنانے اور قانونی حقوق کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

(i)   ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر 2 اکتوبر سے 14 نومبر 2021 تک چھ ہفتے طویل پین انڈیا قانونی بیداری اور آؤٹ ریچ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ چار مرحلوں میں چلائی گئی، یہ مہم ملک بھر کے 6.7 لاکھ دیہاتوں اور 4100 میونسپل ٹاؤنز تک پہنچی تاکہ مفت قانونی خدمات کی دستیابی کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ مزید برآں، 735 اضلاع میں 1623 لیگل سروسز میگا کیمپس (نالسا ماڈیول) منعقد کیے گئے، جن سے 75,64,236 افراد مستفید ہوئے۔

(ii)  ایک ملک گیر قانونی آگاہی اور آؤٹ ریچ پروگرام بعنوان ’’قانونی آگاہی اور آؤٹ ریچ کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنانا‘‘ 31 اکتوبر سے 13 نومبر 2022 تک منعقد کیا گیا۔ مہم کا مقصد قانونی آگاہی پھیلا کر اداروں اور پسماندہ افراد کے درمیان خلیج کو ختم کرنا  اور اہل مستفیدین کو قانونی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا اہتمام ہندوستان کے ہر ضلع کے تمام دیہاتوں اور سب ڈویژنوں میں کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی، ’’حق_ہمارا_بھی_تو_ہے@75‘‘ مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں جیلوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں میں قید افراد کو بنیادی قانونی مدد فراہم کرنے پر توجہ دی گئی۔

لیگل سروسز اتھارٹیز نے بچوں، مزدوروں، آفات کے متاثرین، ایس سی/ایس ٹی کمیونٹیز اور معذور افراد سے متعلق مختلف قوانین اور اسکیموں کا احاطہ کرتے ہوئے قانونی بیداری کے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے عوام کو ان قوانین کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے قابل رسائی زبان میں کتابچے اور پمفلٹ بنائے اور تقسیم کیے ہیں۔ معاشرے کے کمزور طبقوں تک مؤثر طریقے سے پہنچنے کے لیے، نالسا نے قانونی خدمات کے اداروں کے ذریعے قانونی خدمات کے کیمپوں کے لیے ایک ماڈیول تیار کیا اور نافذ کیا ہے۔ یہ نقطہ نظر عام قانونی بیداری کے روایتی طور طریقوں سے حقیقی طور پر بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے والے ماڈیول کی طرف تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی بنیاد ضرورت پر مبنی تجزیہ اور ہدفی کارروائی ہے۔ لیگل امپاورمنٹ کیمپ نہ صرف کمزور اور پسماندہ طبقات بلکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کی خدمت کے لیے بنائے گئے ہیں، جس کا مقصد معلومات کے فرق کو پر کرنا اور شہریوں کے جائز حقوق تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ دسمبر 2017 میں فریم ورک کی منظوری کے بعد سے، ان کیمپوں کا تین مقاصد کے ساتھ ملک بھر میں انعقاد کیا گیا ہے: پہلا، مختلف فلاحی قانون سازی اور اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانا؛ دوئم، ایسے افراد کی شناخت اور ان تک پہنچنا جنہیں قانونی مدد کی ضرورت ہے۔ اور آخر میں، قانونی مسائل کے لیے موزوں حل فراہم کرنا۔ اکیلے 2023-2024 میں، 30,043 قانونی بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا، جس سے 11.46 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچا۔ موجودہ بیداری کے پروگراموں، مہموں، اور قانونی امداد کے دیگر راستوں پر شہریوں کو مزید آگے بڑھانے اور تعلیم دینے کے لیے، نالسا ماس میڈیا پلیٹ فارموں اور قانونی خدمات کے اداروں سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

یہ معلومات وزارت قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

 

************************************

 

 

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 9204)

               


(Release ID: 2040874) Visitor Counter : 105