وزارت خزانہ

تجزیاتی سال 2024-25 کے لیے 31 جولائی 2024 تک، ریکارڈ 7.28 کروڑ آمدنی ٹیکس کی ریٹرنز فائل کیے گئے


تجزیاتی سال 2024-25 کے لیے نئے ٹیکس نظام میں 5.27 کروڑ آمدنی ٹیکس کی ریٹرنز  جمع کیے گئے

مورخہ 31 جولائی 2024 کو، ایک ہی دن میں، 69.92 لاکھ سے زیادہ آمدنی ٹیکس کی ریٹرنز فائل کیے گئے

مورخہ 31 جولائی2024 تک پہلی بار  آمدنی ٹیکس کی ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعدا 58.57لاکھ

Posted On: 02 AUG 2024 2:59PM by PIB Delhi

ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ ور افراد نے بروقت اپنی  ذمہ داری پوری کی، جس کے نتیجے میں آمدنی ٹیکس کی ریٹرنز (آئی ٹی آرز) فائل کرنے میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 31 جولائی 2024 تک دائر کردہ آئی ٹی آرز کا ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔ تجزیاتی سال 2024-25 کے لیے آئی ٹی آرز کی کل تعداد 31 جولائی  2024 تک دائر کردہ 7.28 کروڑ سے زیادہ ہے جو کہ 31 جولائی  2023 تک دائر کردہ تجزیاتی سال  2023-24 (6.77 کروڑ) کے کل آئی ٹی آرز سے 7.5فیصد زیادہ ہے۔

 اس سال ٹیکس دہندگان کی بڑھتی ہوئی تعداد نے نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کیا ہے۔ اے وائی 2024-25 کے لیے داخل کیے گئے 7.28 کروڑ کے کل آئی ٹی آرز میں سے، پرانے ٹیکس نظام میں دائر کردہ 2.01 کروڑ آئی ٹی آرز کے مقابلے میں ، نئے ٹیکس نظام میں 5.27 کروڑ فائل کیے گئے ہیں۔ اس طرح، تقریباً 72 فیصد ٹیکس دہندگان نے نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کیا ہے، جب کہ 28فیصد پرانے ٹیکس نظام میں ہیں۔

مورخہ 31 جولائی 2024 (تنخواہ دار ٹیکس دہندگان اور دیگر نان ٹیکس آڈٹ کیسز کے لیے مقررہ تاریخ) کو آئی ٹی آر فائل کرنے کا  عمل عروج پر تھا، جس میں ایک ہی دن یعنی 31 جولائی 2024 کو 69.92 لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل کیے گئے۔ ای فائلنگ پورٹل نے بھی اس کا مشاہدہ کیا۔ 31جولائی 2024 کو شام 07 بجے سے رات 08 بجے کے درمیان آئی ٹی آر فائل کرنے کی سب سے زیادہ فی گھنٹہ شرح 5.07 لاکھ ہے۔ آئی ٹی آر فائلنگ کی سب سے زیادہ فی سیکنڈ شرح 917 (17 جولائی 2024، 08:13:54 صبح) اور آئی ٹی آر فائلنگ کی سب سے زیادہ فی منٹ شرح 9,367 (31 جولائی 2024، 08:08 شام) تھی۔

محکمہ کو 31 جولائی 2024 تک پہلی بار فائل کرنے والوں سے 58.57 لاکھ آئی ٹی آر زبھی موصول ہوئے، جو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کا ایک منصفانہ اشارہ ہے۔

 ایک تاریخی پہل میں، مالی سال کے پہلے دن یعنی یکم  اپریل 2024 کو آئی ٹی آرز (آئی ٹی آر-1، آئی ٹی آر-2،آئی ٹی آر-4،آئی ٹی آر-6) کو ای فائلنگ پورٹل پر تعینات کیا گیا تھا۔ آئی ٹی آر-3 اور آئی ٹی آر-5 بھی پچھلے مالی سالوں کے مقابلے میں پہلے جاری کیے گئے تھے۔ ٹیکس دہندگان کو پرانے اور نئے ٹیکس نظاموں کے بارے میں آگاہی دینے پر بہت زور دیا گیا۔ اکثر پوچھے گئے سوالات اور اس پر تعلیمی ویڈیوز کو ای فائلنگ پورٹل پر ڈیزائن اور اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

ٹیکس دہندگان کو جلد از جلد اپنے آئی ٹی آر فائل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، سوشل میڈیا پر مرکوز پیش رسائی مہم چلائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر منفرد تخلیقی مہم بھی چلائی گئی۔ انگریزی اور ہندی کے علاوہ 12 مقامی زبانوں میں معلوماتی ویڈیوز ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دکھائے گئے۔ آؤٹ ڈور مہم بھی چلائی گئی۔ اس طرح کی ٹھوس کوششوں کے نتیجے میں فائلنگ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں درج ذیل آئی ٹی آر فائلنگ کا اعداد و شمار  اسی کی تصدیق کرتا ہے:

تجزیاتی سال

مقررہ  تاریخ

جمع کردہ ریٹرنز کی تعداد

2020-21

10/01/2021

5,78,45,678

2021-22

31/12/2021

5,77,39,682

2022-23

31/07/2022

5,82,88,692

2023-24

31/07/2023

6,77,42,303

2024-25

31/07/2024

7,28,80,318

 

مجموعی  طور سے  7.28 کروڑ آئی ٹی آرز میں سے تجزیاتی سال   2024-25 آئی ٹی آرز میں سے، 45.77 فیصد آئی ٹی آر -1  (3.34 کروڑ)، 14.93فیصد  آئی ٹی آر - 2 (1.09 کروڑ)، 12.50فیصڈ  آئی ٹی آر -3 (91.10 لاکھ)، 25.77 فیصد آئی ٹی آر -4 (1.88 کروڑ) ہیں اور 1.03فیصد آئی ٹی آر-5 سے آئی ٹی آر -7 (7.48 لاکھ) ہیں۔ ان میں سے 43.82فیصد سے زیادہ آئی ٹی آرز، ای فائلنگ پورٹل پر دستیاب آن لائن آئی ٹی آر یوٹیلیٹی کا استعمال کرتے ہوئے فائل کیے گئے ہیں اور بقیہ آف لائن آئی ٹی آر یوٹیلیٹیز کا استعمال کرتے ہوئے فائل کیے گیے  ہیں۔

فائلنگ کی چوٹی کی مدت کے دوران، ای فائلنگ پورٹل نے بڑی آمد و رفت  کو کامیابی سے سنبھالا، جس سے ٹیکس دہندگان کو آئی ٹی آر فائل کرنے کا ایک ہموار تجربہ فراہم کیا گیا۔ اکیلے 31 جولائی 2024 کو، کامیاب لاگ ان کی تعداد 3.2 کروڑ تھی۔

آئی ٹی آرز کی کارروائی شروع کرنے اور اگر کوئی ہو تو ریفنڈ جاری کرنے کے لیے ای تصدیق کا عمل اہم ہے۔ یہ نوٹ کرنا حوصلہ افزا ہے کہ 6.21 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر کی ای تصدیق کی گئی ہے، جن میں سے 5.81 کروڑ سے زیادہ آدھار پر مبنی او ٹی پی (93.56فیصد) کے ذریعے ہیں۔ ای تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے، تجزیاتی سال کے لیے 2.69 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر۔ 2025-2024  پر 31 جولائی  2024 تک کارروائی کی گئی ہے (43.34 فیصد)۔ جولائی  2024 کے مہینے میں ٹی آئی این 2.0 ادائیگی کے نظام کے ذریعے 91.94 لاکھ سے زیادہ چالان موصول ہو چکے ہیں (تجزیاتی سال 2024-25 کے لیے)، جبکہ اس کے ذریعے دائر کیے گئے چالانوں کی کل تعداد،  یکم اپریل 2024 سے ٹی آئی این 2.0 1.64 کروڑ ہے (تجزیاتی سال  2024-25 کے لیے)۔

ای فائلنگ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے، 31 جولائی 2024 تک ،سال کے دوران ٹیکس دہندگان کے تقریباً 10.64 لاکھ سوالات کو ہینڈل کیا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کی بھرپور مدد کی گئی ہے۔ ہیلپ ڈیسک کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ کالز، لائیو چیٹس، ویب ایکس اور کو براؤزنگ سیشنز کے ذریعے مدد فراہم کی گئی۔

ہیلپ ڈیسک ٹیم نے آن لائن رسپانس مینجمنٹ (او آر ایم) کے ذریعے محکمہ کے  ایکس(ٹوئٹر) ہینڈل پر موصول ہونے والے سوالات کے حل میں بھی تعاون کیا۔  ٹیکس دہندگان/متعلقہ فریقین تک فعال طور پر پہنچ کر اور مختلف مسائل کے لیے قریب قریب حقیقی وقت کی بنیاد پر ان کی مدد کی۔ ٹیم نے یکم  اپریل سے 31 جولائی 2024 کے درمیان 1.07 لاکھ سے زیادہ ای میلز کو ہینڈل کیا اور 99.97 فیصد سوالات کو کامیابی سے حل کیا۔

محکمہ ٹیکس پیشہ ور افراد اور ٹیکس دہندگان کا آئی ٹی آر اور فارم جمع کرنے میں ان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کرتا ہے۔ ٹیکس دہندگان سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے غیر تصدیق شدہ آئی ٹی آرز کی تصدیق کریں اگر کوئی ہے تو، آئی ٹی آر داخل کرنے کے 30 دنوں کے اندر۔

محکمہ ،ٹیکس دہندگان سے بھی درخواست کرتا ہے، جو کسی بھی وجہ سے مقررہ تاریخ کے اندر اپنا آئی ٹی آر فائل کرنے سے محروم رہے، اپنی فائلنگ کو تیزی سے مکمل کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع ۔ن ا۔

U- 9201



(Release ID: 2040793) Visitor Counter : 38