وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ نے وائناڈ میں قدرتی آفت سے راحت کی کوششوں کو تیز کیا؛ مدد کے لیے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اور آئی سی جی جہاز ابھینو کو تعینات کیا
Posted On:
01 AUG 2024 6:26PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (کیرالہ اور ماہے) اور آئی سی جی اسٹیشن بی پور، کیرالہ کے وائناڈ میں جاری آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔ ڈپٹی کمانڈنٹ وویک کمار دکشت کی قیادت میں 35 آئی سی جی اہلکاروں کی ایک ٹیم 30 جولائی 2024 سے چورلمالا اور آس پاس کے دیہاتوں میں بچاؤ مشن چلا رہی ہے۔
اس ٹیم نے آفت زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے بہت سے شہریوں کی مدد کی ہے، انہیں محفوظ علاقوں اور ریلیف کیمپوں میں منتقل کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ وہ زندہ بچ جانے والوں اور لاپتہ افراد کی تلاش میں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ اس مربوط آپریشن میں ریاستی انتظامیہ، ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فائر اینڈ ریسکیو سروسز، مقامی پولیس اور مختلف رضاکار گروپ شامل ہیں۔
زمینی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے، کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو، کالی کٹ سے ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) امدادی کارروائیوں اور ہوا سے گرنے والے امدادی سامان میں فضائی مدد کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں، آئی سی جی جہاز ابھینو کوچی سے بی پور کے راستے میں ہے، جو زندگی بچانے والے سامان، امدادی سامان، ادویات اور میٹھے پانی کو وائناڈ کے مختلف کے امدادی کیمپوں میں تقسیم کرنے کے لیے لے جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9164
(Release ID: 2040539)
Visitor Counter : 39