کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سرکاری پالیسیوں میں روپئے کو مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہے: جناب پیوش گوئل


مرکز ہر شہری کو ایک بہتر معیاری زندگی فراہم کرانے کے لیے کوشاں ہے: جناب گوئل

حکومت کی توجہ تیل پر مبنی معیشت کے متبادل اور مینوفیکچرنگ میں کوالٹی کو مرکزی حیثیت دینے پر مرتکز ہے: جناب گوئل

تجارت و صنعت کے وزیر نے ’’بھارت @ 100: کل کے اقتصادی پاور ہاؤس کا تصور‘‘ کا اجراء کیا

Posted On: 01 AUG 2024 6:06PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج بات چیت کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ سیمی کنڈکٹر کی مینوفیکچرنگ کو تقویت بہم پہنچانے، گھریلو جہاز رانی اور تلہنوں، ربر اور دالوں کی درآمدات میں تخفیف  کے سلسلے میں حکومت کی کوششیں ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی حالت کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

مرکزی وزیر ایسوچیم کی ’’بھارت @ 100: کل کے اقتصادی پاور ہاؤس کا تصور‘‘ نامی کتاب کے اجرا کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس کتاب کے مصنف سابق چیف اقتصادی مشیر جناب کے وی سبرامنین ہیں۔ جناب سبرامنین نے اس کتاب میں پیشن گوئی کی ہے کہ اگر بھارت 8 فیصد کی سالانہ شرح نمو برقرار رکھتا ہے تو یہ 2047 تک 55 کھرب امریکی ڈالر کے بقدر کی معیشت بن سکتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ایک مستحکم معیشت بھارت کو دنیا کی سرکردہ 3 معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد فراہم کرے گی ۔ مرکز آئندہ پانچ برسوں میں اہرام کے سب سے نچلے درجے کے آخری شخص کے لیے بہتر معیاری زندگی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تیل پر مبنی معیشت کو برقی نقل و حرکت سے تبدیل کرنے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کوالٹی کو مرکزی حیثیت دلانے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا، شفافیت اور تکنالوجی، مضبوط تر کرنسی اور میکرو اکنامک  کی بنیادی باتیں، جیسے حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات ایک ترقی یافتہ ملک بننے میں بھارت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

چین کی تیز رفتار نمو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ بھارت آج اُتنی ہی اچھی حالت میں ہے جتنا کہ چین 2000 سے 2020 کے درمیان تھا جب انہوں نے مستحکم معیشت اور کم افراط زر کی بنیاد پر 8 فیصد کے بقدر کی نمو حاصل کی تھی۔ مرکزی وزیر نے کہا، ’’ہمارے سیاسی اور سماجی مسائل بالآخر کم ہوں گے، ہماری معیشت تیز رفتار سے نمو پذیر ہوگی اور ہم چین کی نمو کی داستان کو دوہرا سکتے ہیں۔‘‘

اخلاقی سرمایہ بہم رسانی اور نجی سرمایہ کاری کی ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب گوئل نے نجی شعبے اور کاروباری اداروں میں سرمایہ پیداکرنے میں تعاون کو تسلیم کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی عہدبندگی کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی سرمایہ پیدا کرنے والوں کو، شہریوں کے لیے اشیاء اور خدمات کی فراہمی کے معاملے میں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ان کے کردار کے لیے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی آئی مابعد بجٹ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی تقریر  نے بھارت کی نمو کی داستان  میں مینوفیکچرنگ کی اہمیت اور بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مستحکم پالیسیوں کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9158




(Release ID: 2040531) Visitor Counter : 32