مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ایف ایم مرحلہ III پالیسی کے تحت ایف ایم ریڈیو چینلوں کی نیلامی ریزرو قیمتوں کے تعین کے لیے مشاورتی قرطاس جاری کیا
Posted On:
01 AUG 2024 6:09PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج "ایف ایم ریڈیو چینلوں کی نیلامی کے لیے ریزرو قیمتیں" پر مشاورتی قرطاس جاری کیا۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت(ایم آئی بی) نے 19 مارچ 2024 کو اپنے حوالہ کے ذریعہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی)جموں و کشمیر کے 18 شہروں/قصبوں میں ایف ایم ریڈیو چینلوں کی نیلامی کے لیے ریزرو قیمت پر ٹرائی سے سفارشات مانگی تھیں۔ اور پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو کی توسیع کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے ان شہروں کے لیے ایک نیا زمرہ 'ای' متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے تجویز کیا ہے کہ تمام تکنیکی پیرامیٹر جو زمرہ 'ڈی' شہروں کے لیے لاگو ہوتے ہیں، سوائے مؤثر تابکاری طاقت (ای آر پی) کے زمرے 'ای' شہروں پر لاگو ہو سکتے ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے زمرہ 'ای ' کے لیے ای آر پی کو 750 واٹ سے 1 کلو واٹ کے طور پر تجویز کیا ہے۔ ایم آئی بی نے ٹرائی سے بلاس پور (چھتیس گڑھ)، راوڑکیلا (اڈیشہ) اور رودر پور (اتراکھنڈ) کے شہروں کی ریزرو قیمت کی سفارش کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
اسی مناسبت سے، یہ مشاورتی قرطاس ایف ایم مرحلہ III پالیسی کے تحت ایف ایم ریڈیو چینلوں کی نیلامی کے لیے ریزرو قیمتوں کے تعین پر شراکت داروں کے تبصرے/ آراء جاننے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ مشاورتی قرطاس پر تحریری تبصرے 29 اگست 2024 تک شراکت داروں سے طلب کیے گئے ہیں۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 12 ستمبر 2024 تک ۔ 2@trai.gov.in اور jtadvbcs-1@trai.gov.in جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب دیپک شرما، مشیر(پی اینڈ سی ایس) سے +91-11- 20907774 91-11- 20907774ٹیلی فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ۔ مشاورتی مقالے کا مکمل متن TRAI کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9163
(Release ID: 2040484)
Visitor Counter : 40