ریلوے کی وزارت

جناب اشونی ویشنو نے 12 لاکھ ریلوے ملازمین کا شکریہ ادا کیا جو روزانہ تقریباً 20,000 ٹرینیں چلانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں


26.52 لاکھ سے زیادہ الٹراسونک خامیوں کا پتہ لگانے کے ٹیسٹ کیے گئے اور حفاظت میں اضافے کے لیے کئی نئی تکنالوجیاں شامل کی گئیں؛ ریل فریکچرس 85فیصد  کم ہو کر 2013-14 کے 2,500 سے گھٹ کر 2024 میں 324 رہ گئے

10 برسوں میں 44,000 کلومیٹر ریلوے برق کاری سے 640 کروڑ لیٹر ڈیزل کی بچت ہوئی اور کاربن ڈائی کے اخراج میں 400 کروڑ کلو کی تخفیف ہوئی، جو کہ 16 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے

Posted On: 01 AUG 2024 6:01PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران مالی سال 2024-25 کے لیے ریلوے کی وزارت کے زیر کنٹرول گرانٹس کے مطالبات پر اہم کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر احاطہ کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے بھارتی ریلوے کے ملازمین کی لگن، ریلوے کی حفاظت میں پیش رفت، اور ریلوے کی برق کاری میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔

ریلوے کے ملازمین کی ستائش

جناب ویشنو نے تقریباً 12 لاکھ ریلوے ملازمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے آغاز کیا جو روزانہ تقریباً 20,000 ٹرینوں کے آسانی سے چلانے کو یقینی بنانے کے لیے دن رات انتھک محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے ریلوے کو ملک کی لائف لائن کے طور پر اجاگر کرتے کہا کہ  یہ ایک اہم ادارہ ہے جس پر ملک کی معیشت بہت زیادہ منحصر کرتی ہے۔

ریلوے کی حفاظت میں اضافہ

ریلوے کی حفاظت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس سلسلے میں کی گئی اہم پیش رفتوں پر روشنی ڈالی۔ 26,52,000 سے زیادہ الٹراسونک خامیوں کا پتہ لگانے کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے لیے کئی نئی تکنالوجیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریل فریکچرس میں قابل ذکر کمی واقع ہوئی ہے، جو 2013-14 میں تقریباً 2,500 سے گھٹ کر 2024 میں صرف 324 تک رہ گئے ہیں، جس سے 85 فیصد تخفیف ظاہر ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اسٹیشنوں کو اب الیکٹرانک انٹرلاکنگ کے ذریعے کنٹرول حاصل ہے۔ جبکہ 2004 اور 2014 کے درمیان صرف 837 اسٹیشنوں کے پاس یہ تکنالوجی دستیاب تھی، اگلی دہائی میں ایک نمایاں اضافہ ہوا، اور 2014 سے 2024 تک 2,964 اسٹیشنوں پر احاطہ کیا گیا۔

ریلوے کی برق کاری میں پیش رفت

ریلوے برق کاری کے معاملے میں، ریلوے کے مرکزی وزیر نے گذشتہ دہائی میں ہونے والی متاثر کن پیش رفت کی تفصیل دی۔ پچھلے 50 سالوں میں صرف 20,000 کلومیٹر کے مقابلے میں 10 سالوں میں کل 44,000 کلومیٹر بجلی کی گئی ہے۔ برق کاری کی اس مہم نے کافی فوائد بہم پہنچائے ہیں، ان میں 600 ملین ٹن اضافی کارگو، 640 کروڑ لیٹر ڈیزل کی بچت، اور 400 کروڑ کلو کاربن ڈائی اخراج کو کم کرنا، جو کہ 16 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے، جیسے فوائد شامل ہیں۔

یہ سنگ میل ہندوستانی ریلوے کو جدید بنانے، اسے محفوظ، زیادہ موثر اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9156



(Release ID: 2040471) Visitor Counter : 25