بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشو کرما یوجنا

Posted On: 01 AUG 2024 5:00PM by PIB Delhi

پی ایم وشوکرما یوجنا کا آغاز محترم وزیر اعظم نے 17.09.2023 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد دستکاروں اور صناعوں کو مدد فراہم کرنا ہے جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرتے ہیں۔ اسکیم کے اجزاء میں پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ، اسکل اپ گریڈیشن، ٹول کٹ انسینٹیو، کریڈٹ سپورٹ، ڈیجیٹل لین دین کے لیے ترغیب، اور مارکیٹنگ سپورٹ کے ذریعے پہچان شامل ہے۔ اس اسکیم کو ریاست کرناٹک سمیت پورے ملک میں شروع کیا گیا ہے ۔ اسکیم کے تحت کئے گئے اندراج کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے کل تعداد ضمیمہ-I میں ہے۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے مستحق، چکبالا پور ضلع سے موصول ہونے والی درخواستوں اور کامیاب رجسٹریشنوں کی کل تعداد بالترتیب 97,356 اور 17,696 ہے۔

اسکیم مبنی بر طلب ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ تین برسوں اور موجودہ سال (26.07.2024 تک) کے دوران اے ٹی آئی سکیم کے تحت جاری کیے گئے کل فنڈز درج ذیل ہیں: -

مالی سال

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25 (26.07.2024 تک)

جاری کردہ فنڈس

(کروڑ روپئے میں)

47.96

21.99

13.76

5.25

 

کرناٹک ریاست میں، مالی سال 2023-24 کے دوران کھادی صنعت کے تحت کل پیداوار 49,943.44 لاکھ روپئے ہے اور 27,612 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ کھادی پروگرام رجسٹرڈ کھادی اداروں کے ذریعہ لاگو کیا جا رہا ہے جو کہ غیر منافع بخش تنظیمیں ہیں۔

یہ جانکاری بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

ضمیمہ-I

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9154


(Release ID: 2040459) Visitor Counter : 41