ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ویسٹ کی ری سائیکلنگ

Posted On: 01 AUG 2024 1:02PM by PIB Delhi

حولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت کے پاس غیر رسمی شعبے کے ذریعے سنبھالے جانے والے ای-کچرے کے تناسب کے بارے میں کوئی تخمینہ نہیں ہے۔ تاہم، حکومت نے ملک کے ای ویسٹ ری سائیکلنگ کے شعبے کو باقاعدہ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ای ویسٹ (منیجمنٹ) رولز، 2016 متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بی)/ آلودگی کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سی) کو  تلف کرنے اور ری سائیکلنگ یونٹس کی لازمی اجازت فراہم کرتا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے ای-کچرے کی پروسیسنگ کے لیے رہنما خطوط/ایس او پی  جاری کیے ہیں۔ سی پی سی بی اور ایس پی سی بی یونٹس کی نگرانی کر تے رہے ہیں اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی مدد سے ری سائیکلنگ انڈسٹری کو مرکزی دھارے میں لانے اور جدید بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ سی پی سی بی نے پانی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1974 اور فضائی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1981 کی دفعہ 18 (1) (بی ) کے تحت وقتاً فوقتاً تمام ایس پی سی بی/پی سی سی  کو غیر رسمی جانچ کے لیے (غیر رسمی) ای ویسٹ کی سرگرمیاں، ای ویسٹ کے مجاز ڈسمینٹلرز/ری سائیکلرز کی تصدیق کےلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ سی پی سی بی نے وقتاً فوقتاً ایس پی سی بیز/پی سی سی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر رسمی شعبے میں ای ویسٹ پروسیسنگ کی جانچ کے لیے باقاعدہ مہم چلائیں، جیسے کہ مہم چلانے کے لیے ٹیموں کی تشکیل، نوٹس جاری کرنا، آپریشن کو بند کرنا، غیر رسمی پروسیسنگ کے خلاف ای ویسٹ کو ضبط کرنا متعلقہ ایس پی سی بی/پی سی سی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

وزارت نے ای ویسٹ (مینیجمنٹ) رولز، 2016 میں جامع طور پر نظر ثانی کی ہے اور نومبر 2022 میں ای ویسٹ (مینیجمنٹ) رولز، 2022 کو نوٹیفائی  کیا ہے اور یہ یکم اپریل 2023 سے لاگو ہے۔ ان قواعد کا مقصد ماحول کے اعتبار سے  درست طریقے سے  ای ویسٹ کا انتظام کرنا ہے  اور ای ویسٹ ری سائیکلنگ کے لیے ایک بہتر ایکسٹینڈڈ پروڈیوسر ریسپانسیبلٹی (ای پی آر) نظام قائم کرکنا ہے جس میں تمام مینوفیکچررز، پروڈیوسر، ری فربشر اور ری سائیکلر کو سی پی سی بی کے تیار کردہ پورٹل پر رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے رولز غیر رسمی سیکٹر کو کاروبار کرنے کے لیے رسمی شعبے میں سہولت فراہم کریں گے اور ای ویسٹ کی ری سائیکلنگ کو ماحولیاتی لحاظ سے درست طریقے سے یقینی بنائیں گے۔ ماحولیاتی معاوضے اور تصدیق اور آڈٹ کے لیے بھی دفعات  متعارف کرائی گئی ہیں۔ یہ قواعد ای پی آر نظام اور ای ویسٹ کی سائنسی ری سائیکلنگ/ڈسپوزل کے ذریعے سرکلر اکانومی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ای ویسٹ مینجمنٹ رولز کے تحت الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات (ای ای ای) کی تیاری میں مضر مادوں میں کمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ لازمی قرار دیتا ہے کہ ای ای ای کے ہر پروڈیوسر اور ان کے اجزاء اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی مصنوعات میں سیسہ، پارا اور دیگر خطرناک مادے زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ ارتکاز سے زیادہ نہ ہوں۔ ای ویسٹ (انتظام) کے قوانین ای ویسٹ کو تلف کرنے اور ری سائیکلنگ میں ملوث کارکنوں کی شناخت اور رجسٹریشن، مہارت کی ترقی، حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھی فراہم کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا   ک۔ن ا۔

U- 9139

 


(Release ID: 2040415) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil