ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی حیاتیات کا تحفظ

Posted On: 01 AUG 2024 1:09PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ آبی حیاتیات کے تحفظ کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اہم اقدامات میں حسب ذیل باتیں شامل ہیں :

  1. جنگلی حیات  کے تحفظ کے قانون 1972 کے تحت ملک کی ساحلی ریاستوں اور جزائر  میں محفوظ علاقوں کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے تاکہ آبی حیاتیات کا تحفظ کیا جاسکے۔
  2. 106 ساحلی اور سمندری مقامات کی نشاندہی کی گئی اور آبی حیاتیات کے تحفظ کے لئے اہم ساحلی اور سمندری بائیو ڈائیورسٹی ایریاز (آئی سی ایم بی از) کے طور پر ترجیح دی گئی ہے۔
  • iii. خطرے سے دوچار بہت سے آبی حیاتیات کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے شیڈول ایک اور دوئم میں شامل کیا گیا ہے تاکہ شکار کرنے سے انہیں بچایا جاسکے۔
  • iv. وزارت نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے تاکہ قانون کی شقوں میں تحفظ کی شکل میں داخلے ، تلاشی، گرفتاری اور حراست میں رکھنے کے لئے انڈین کوسٹ گارڈ کو بااختیار بنایا جاسکے۔
  1. وزارت نے ہندستان میں کچھوؤں اور ان کی ہبیٹیٹ کے تحفظ کے مقصد سے ایک میرن ٹرٹل ایکشن پلان تیار کیا ہے۔
  • vi. حکومت آبی حیاتیات کے تحفظ کے مقصد سے تحقیقی پروجکٹوں کے لئےیونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

پنجاب کی ریاست سمیت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تازہ پانی کے ایکو نظام کے تحفظ کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے نظام میں حسب ذیل باتیں شامل ہیں:

  1. تازہ پانی کی بہت سی گیلی زمینیں وائلڈ لائف  پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت محفوظ علاقوں  کے طو ر پر نوٹی فائی کی گئی ہیں۔
  2. وزارت نے گیلی زمین کے منجمنٹ، تحفظ  اور نوٹی فکیشن کے لئے ویٹ لینڈز کے تحفظ اور بندوبست کے قواعد 2017 کو نوٹی فائی کیا ہے۔
  3. وزارت نے ویٹ لینڈ کے تحفظ کے قوائد 2017 کو نافذ کرنے کے لئے جامع رہنما خطوط شائع کئے ہیں۔ مذکورہ رہنما خطوط  میں ہر نوٹی فائی ویٹ لینڈ کی سفارش کی گئی ہے۔ جس کی ایک مربوط منجمنٹ پلان کے ذریعہ رہنمائی کی جائے گی۔  
  4. وزارت مرکز کی ایک اسپانسر اسکیم نافذ کررہی ہے ۔ اس  اسکیم کانام ایکوئیٹیک ایکو سسٹم کے تحفظ کے لئے قومی منصوبہ ہے۔ اس کا مقصد مرکزی حکومت اور متعلقہ سرکاری ریاستوں/مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان لاگت کی حصہ داری کی بنیاد پر ملک میں نشان  زد  گیلی زمینوں (جھیلوں) کا تحفظ اور  بندوبست کرنا ہے۔
  5. وزارت نے ویٹ لینڈ کے بارے میں معلومات کو پھیلانے اور مشترک کرنے  کو آسان بنانے کے لئے ویٹ لینڈ  انڈیا  پورٹل (indianwetlands.in) کولانچ کیا ہے۔

****

ش  ح۔ ح ا   ۔ ج

UNO-9138


(Release ID: 2040394) Visitor Counter : 112