عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2017 سے 2024 تک پنشن عدالتوں کے ذریعے پنشن کی 70 فیصد سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا گیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا  ہے کہ ’’وزیر اعظم نریندر  مودی نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ،  موجودہ خالی آسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کرنے کی ہدایت دی ہے‘‘

Posted On: 01 AUG 2024 5:11PM by PIB Delhi

 سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، اور ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے  کہ حکومت نے آج راجیہ سبھا میں ایک غیر نشان زدہ  سوال کے تحریری جواب میں پنشن سے متعلق  شکایات کے ازالے  اور نگرانی کے مرکزی نظام (سی پی این جی آر اے ایم) پورٹل پر موصول ہونے والی پنشن یافتگان کی شکایات کے ازالے کے لیے پنشن عدالت کو ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر شروع کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ 2017 سے 2024 تک پنشن عدالتوں کے ذریعے پنشن کی 70 فیصد سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران 10-پنشن عدالتیں لگائی گئی ہیں ،  جن میں 24926 مقدمات کی سماعت ہوئی اور 17760 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 2024- 2023  میں  تاخیر سے ہونے والے پنشن کے معاملات  اور خاندانی  پنشن کے معاملات پر موضوعاتی پنشن عدالتیں لگائی گئی ہیں۔

روزگار پر حکومت کی ترجیح کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واضح طور پر  واضح  کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام وزارتوں / محکموں کو منظور شدہ آسامیوں کے  لیے موجودہ خالی آسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کرنے کے لیے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے اسے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ،وزیر اعظم کے مسلسل عزم کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

وزیر  موصوف نے یہ بھی بتایا کہ 22 اکتوبر 2022 کو وزیراعظم نریندر  مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے روزگار میلے کے ایک حصے کے طور پر  ، خالی آسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ  مشن موڈ میں بھرتی وزارتوں، محکموں،  مرکزی سرکاری شعبے کی کمپنیوں  (سی پی ایس یوز)  اور خود مختار اداروں نیز  تعلیم اور صحت کے اداروں میں  یا تو براہ راست یا مخصوص بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے میں  کی جا رہی ہے ۔

  ************

ش ح    ۔      اع    ۔      ت ح

 (U: 9141)


(Release ID: 2040382) Visitor Counter : 38


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP