وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں 83 ویں اے ایف ایچ کیو شہری خدمات کے دن کی تقریبات میں شرکت کی
اہلکاروں سے موثر پالیسی سازی اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر زور دیا
Posted On:
01 AUG 2024 2:17PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز (اے ایف ایچ کیو) سویلین سروسز کے اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے وقت میں ، موثر پالیسی سازی اور وزارت دفاع (ایم او ڈی) میں کی جا رہی اصلاحات کے نفاذ اور عمل درآمد کے لیے ، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے رہیں ۔ وہ یکم اگست 2024 کو نئی دہلی میں 83 ویں اے ایف ایچ کیو سول سروسز ڈے کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے ۔
سول سروسز کو حکمرانی کے فولادی فریم قرار دیتے ہوئے، وزیر دفاع نے آتم نربھرتا حاصل کرنے کی کوششیں، اور فوجیوں کی بہبود میں تعاون کرنے سمیت جاری کاموں کو آگے بڑھانے میں اے ایف ایچ کیو کے اہلکاروں کی لگن اور محنت کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا ’’آپ مسلح افواج اور تمام شہری حکومت کے درمیان ایک اہم ربط ہیں ۔ آپ کو بہتر کارکردگی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے‘‘ ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ تینوں خدمات ، وزارت دفاع میں کام کاج نے بڑی حصہ رسدی کرتی ہیں اور اے ایف ایچ کیو کیڈر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ’گروپ تھنک‘ کے امکان کی ، جس کے نتیجے میں فیصلہ سازی خراب ہوتی ہے، پالیسی کی تشکیل کے عمل میں نفی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پچھلے پانچ سالوں میں وزارت دفاع میں بے مثال اصلاحات کی گئی ہیں اور کئی شعبوں میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے ۔ ہماری کامیابیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ یہ ٹیم ورک کی وجہ سے ہوا ہے ۔ مسلح افواج اور سول سروسز کو بہتر پیداوار کے لیے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز اور سروس ہیڈ کوارٹرز سے لے کر وزارت تک ، مل کر کام کرنا چاہیے ۔ اے ایف ایچ کیو سول سروسز کے افسران کو وزارت دفاع میں کلیدی کرداروں میں شامل کرنے سے، فیصلہ سازی کے معیار میں بہتری آئے گی ‘‘۔
وزیر دفاع نے محکمہ دفاع پر زور دیا کہ وہ اے ایف ایچ کیو سول سروسز کے اہلکاروں کے کیریئر میں بہتر ترقی کے امکانات تلاش کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’جیسے جیسے ان کی صلاحیتیں بڑھیں گی، ان کے کیریئر میں بہتری آئے گی اور یہ اہلکار ہمارے دفاعی نظام کو تقویت دیتے ہوئے مسلح افواج کو بہتر مدد فراہم کر سکیں گے ۔ کیریئر کی بہتر ترقی کو یقینی بنانا بہترین امیدواروں کو اے ایف ایچ کیو سول سروس کی طرف راغب کرے گا ‘‘۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے اہلکاروں کو ایمانداری، نظم و ضبط اور یکسانیت کی بنیادی اقدار پر توجہ دینے کی تلقین کی ۔ ان کا خیال تھا کہ ہر کوئی عزت و احترام کا مستحق ہے، خواہ وہ کسی بھی عہدے یا منصب پر ہو ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انا کو ختم کرنا چاہیے اور اہلکاروں کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہیے ، انہوں نے ایک دوسرے سے سیکھنے پر زور دیا، جو مشکل کام کو بھی آسان بنا دیتا ہے ۔
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ؛ فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی؛ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی؛ فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل وی آر چودھری؛ سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) ڈاکٹر نتن چندرا؛ سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر سول اور ملٹری حکام اِس موقع پر موجود تھے ۔
اے ایف ایچ کیو ڈے ہر سال یکم اگست کو ان اہلکاروں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے ، جو بنیادی طور پر تین انٹیگریٹڈ سروس ہیڈ کوارٹرز میں سروس اہلکاروں ؛ ہیڈکوارٹر انٹر گیٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور وزارت دفاع کی 24 انٹر سروسز آرگنائزیشنز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے ہیں ۔ اس کا مقصد اے ایف ایچ کیو کیڈرز کے سویلین ملازمین کی اسپرٹ ڈی کور کو فروغ دینا ہے، جو امن اور جنگ ، دونوں کے دوران ، سروس ہیڈ کوارٹرز اور وزارت دفاع کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔
اے ایف ایچ کیو کیڈرز کی بنیاد یکم اگست 1942 کو چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے کنٹرول میں مختلف سروس ہیڈ کوارٹرز اور وزارت دفاع اور خزانہ (دفاع) کے سیکرٹریٹ کے تحت الگ الگ اداروں کے طور پر ، اس وقت کے غیر مرکوز شہری پوسٹوں / کیڈر آپریشن کو منظم کرکے رکھی گئی تھی ۔
************
ش ح ۔ اع ۔ ت ح
(U: 9118)
(Release ID: 2040166)
Visitor Counter : 76