عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکمہ پنشن کی جانب سے فیملی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے ماہانہ طویل خصوصی مہم کے اختتام تک 1737 فیملی پنشن یافتگان کی شکایات کا ازالہ کیا گیا
خصوصی مہم کے اختتام تک 92 فیصد ہدف فیملی پنشن معاملوں کا ازالہ کر دیا گیا
خصوصی مہم 46 وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے فیملی پنشن یافتگان کو مالیاتی طور پر با اختیار بنانے کو یقینی بناتی ہے
Posted On:
31 JUL 2024 4:44PM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے 100 دن کے ایکشن پلان کے ایک حصے کے طور پر، فیملی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یکم جولائی، 2024 کو ایک ماہ طویل خصوصی مہم کا آغاز کیا۔
اس ماہ طویل خصوصی مہم، اپنے اختتام تک، 92 فیصد کا ہندسہ عبور کر چکی ہے، جس میں کل 1891 فیملی پنشن معاملوں میں سے 1737 فیملی پنشن معاملوں کے ازالے کے ساتھ، مہم کے آغاز پر نمٹانے کے لیے شناخت کیے گئے تھے۔ بقیہ معاملوں کو انفرادی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے مہم کے بعد کی مدت میں اٹھایا جائے گا۔
اس مہم میں، 46 وزارتوں/ محکموں کی مربوط کوششوں سے فیملی پنشن یافتگان کو مالی استحکام اور سماجی طور پر با اختیار بنانے کا فائدہ ہوا ہے۔ ڈی او پی پی ڈبلیو نے اس مہم کو ایک شاندار کامیابی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کے بے پناہ تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چند قابل ذکر معاملات، جہاں ایک آن لائن پورٹل سنٹرلائزڈ پنشن گریونس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (CPENGRAMS) پر فیملی پنشن کی شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا گیا ہے، درج ذیل ہیں:
- محترمہ ہمانی نرزاری (گوہاٹی، آسام) - 34 سال بعد شریک حیات کو 24.92 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ نارمل فیملی پنشن کی غیر معمولی پنشن میں تبدیلی۔
- محترمہ برج رانی تلوار (جموں، جموں و کشمیر) - 12 سال بعد شریک حیات کو 9.85 لاکھ روپے کے بقایا جات کے ساتھ اضافی فیملی پنشن کی ادائیگی۔
- محترمہ ہرجیت کور (گووند نگر، اتر پردیش) - 18 سال کے بعد زیر کفالت بیوہ بیٹی کو 15.0 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ فیملی پنشن کی منظوری۔
- محترمہ میگیشوری (ویلور، تمل ناڈو) - 8 سال کے بعد غیر شادی شدہ بیٹی کو 10.64 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ فیملی پنشن کی منظوری۔
- محترمہ ایل بیتھوئی دیوی (ماپل، منی پور) - 18 سال بعد شریک حیات کو 11.63 لاکھ روپے کے خاندانی پنشن کے بقایا جات کی منظوری۔
- محترمہ شون کنور (جے پور، راجستھان) - 28 سال بعد شریک حیات کو 4.45 لاکھ روپے کی اضافی فیملی پنشن کے بقایا جات کی ادائیگی۔
- محترمہ گوری کدم (ستارا، مہاراشٹر) - 3 سال بعد شریک حیات کو 12.04 لاکھ روپے کی پنشن کی ادائیگی۔
- ڈبلیو جی سی ڈی آر سی روی شنکر (چنئی، تمل ناڈو) - 9 ماہ کے بعد شوہر کو 4.32 لاکھ روپے کی OROP کی تین قسطوں کی ادائیگی۔
- محترمہ شیلا دیوی (ڈوڈا، جموں اور کشمیر)- 18 ماہ کے بعد شریک حیات کو 2 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی۔
- محترمہ بھانوبین باونجی بھائی سرویا (جونا گڑھ، گجرات) - خاندانی پنشن کی منظوری اور 4 سال کے بعد منحصر بیوہ بیٹی کو 5.17 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی۔
- جناب آشیش ورما (امبیڈکر نگر، اتر پردیش) 16 ماہ کے بعد 22 سال کے زیرکفالت بیٹے کو 4.8 لاکھ روپے کے بقایا جات کے ساتھ فیملی پنشن کی منظوری۔
- محترمہ پھولن دیوی (جھجر، ہریانہ) - 18 ماہ کے بعد شریک حیات کو 3.76 لاکھ روپے کے OROP کے بقایا جات کی ادائیگی۔
- محترمہ سربجیت کور (موگا، پنجاب) - پی پی او میں فیملی پنشنر کے نام اور تاریخ پیدائش کی تصحیح۔
- محترمہ جاگیر کور (ترن تارن، پنجاب) - 6 سال بعد شریک حیات کو نظرثانی شدہ ایف ایم اے (فکسڈ میڈیکل الاؤنس) کے بقایا جات کی ادائیگی۔
- محترمہ لجیا دیوی (منڈی، ہماچل پردیش) - 8 ماہ کے بعد 4.16 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ فیملی پنشن کا دوبارہ آغاز، جسے ڈی ایل سی جمع نہ کروانے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
31-07-2024
U: 9086
(Release ID: 2039895)
Visitor Counter : 42