کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول بلاکس کی نیلامی

Posted On: 31 JUL 2024 3:48PM by PIB Delhi

کوئلے کے بلاکس کی نیلامی ایک مسلسل عمل ہے جس میں سرکاری اور نجی کمپنیاں حصہ لے سکتی ہیں۔

کوئلے کے بلاکس کی الاٹمنٹ کے لیے اختیار کی گئی پالیسی کے مطابق، تمام کول بلاکس اب کوئلے کی فروخت کے لیے نیلامی کے ذریعے مختص کرنے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ 29.03.2019 کو کانوں، معدنیات اور کوئلے کے شعبوں پر نائب چیئرمین نیتی آیوگ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) تشکیل دی گئی تھی تاکہ کوئلے کی تلاش، گھریلو پیداوار، درآمدات کو کم کرنے اور کوئلے کی برآمدات میں تیز رفتار ترقی حاصل کرنے کے لیے سفارشات دی جا سکیں۔ وزارت نے 2020 میں ایچ ایل سی کی رپورٹ میں شامل سفارشات پر اتفاق کیا ہے کہ دریافت اور کان کنی کے لیے تمام مراعات کو تجارتی مقاصد کے لیے بتدریج منتقل کیا جائے گا۔

مزید، ایچ ایل سی کی طرف سے یہ بھی سفارش کی گئی کہ اس رپورٹ کی منظوری کے ایک سال بعد، تمام نیلامی/ الاٹمنٹ صرف تجارتی مقصد کے لیے دی جائیں گی اور یہ کہ ایک سال کے بعد، براہ راست الاٹمنٹ کا راستہ بند کر دیا جائے گا سوائے غیر معمولی حالات کے جن کا تعین کوئلہ کی وزارت  کے ذریعہ کیا جائے گا اور پی ایس یوز کوئلہ بلاکس کی نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کی غرض سے کوئلے کے بلاکس کی نیلامی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یہ معلومات کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U:  9062  )

                          


(Release ID: 2039660) Visitor Counter : 43